آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں معروف روحانی پیشوا حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کے عرس مبارک کے دوران لگنے والے میلے کا ساتواں دن
مظفرآباد() آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں معروف روحانی پیشوا حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کے عرس مبارک کے دوران لگنے والے میلے کا ساتواں دن پاکستان کے مختلف شہروں سمیت آزاد کشمیر بھر سے ہزاروں زائرین کی ولی کامل کے دربار پر حاضری اللہ تعالیٰ کے حضور دست دعا بلند کر کے نیک حاجات کی قبولیت کی التجا-
گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر سات شوکتِ جاوید میر کی دربار عالیہ پر حاضری پاکستان کی سلامتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی امت مسلمہ کے اتحاد و یگانگت امن اتشی کیلئے دعائیں مانگیں نو روز تک جاری رہنے والے میلے پر آنے والے زائرین کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کی خاطر واک تھرو گیٹ اور سادہ ملبوسات میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جسکی نگرانی ڈپٹی کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز ایس ایس پی مظفرآباد زاہد مرزا کر رہے ہیں-
ادہر محکمہ اوقاف امور دینہ نے عرس مبارک پر آنے والے زائرین کے لئے طعام و قیام کا زبردست اہتمام کرنے میں بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے جبکہ جامع مسجد شریف دربار عالیہ میں ممتاز مذہبی سکالر علامہ روحیل عباسی کی معیت میں جید علماء کرام مشاءخ عظام فرمان الہی ارشادات نبوی کے مطابق توحید رسالت اسوہ حسنہ پر اسلامی عقائد کے مطابق بیان فرماتےاور ثناء خوان مصطفی کریم رحمت العالمین کے حضور ہدیہ کلام پیش کرتے ہیں دربار شریف کے قوالی ہال میں ملک کے معروف قوال عارفانہ کلام روزانہ بعد از نماز عشاء پڑھ کر سحر طاری کر دیتے ہیں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اکیس جنوری کو دعا کے ساتھ ہی عرس مبارک کے موقع پر میلے کی پروقار تقریبات اختتام پذیر ہو جائیں گی شوکت جاوید میر نے بہترین انتظامات پر محکمہ اوقاف کے جملہ اکابرین ضلعی انتظامیہ کو باہمی مشاورت سے اعلیٰ ترین اقدامات پر مبارکباد پیش کی ہے