جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیدریشن جامعہ کشمیر کے زیرِ اہتمام کل جماعتی طلباء کانفرنس کا انعقاد

1

مظفرآباد(سٹاف رپورٹرہمراہ تصویر)جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیدریشن جامعہ کشمیر کے زیرِ اہتمام کل جماعتی طلباء کانفرنس کا انعقاد ۔ طلبہ تنظیموں کا تحریکِ طلبا یونین الیکشن چلانے کا فیصلہ ۔ کور کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ 23 جنوری سے کام کا آغاز کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ کشمیر کے زیرِ اہتمام آج
مورخہ 16 جنوری 2023 کو کل جماعتی کانفرنس بعنوان طلباء یونین الیکشن جلال آباد پارک ہوٹل پر منعقد ہوئی ۔ جس میں جامعہ کشمیر کی تمام طلبا تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔
کل جماعتی کانفرنس میں متفقہ طور پر طلباء یونین الیکشن کے لیے تحریکِ طلباء یونین الیکشن چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جس کے لیے جامعہ کشمیر کی کور کمیٹی تشکیل دے دی گی ہے ۔ جو مورخہ 23 جنوری سے اپنا کام شروع کرے گی ۔ پہلے مرحلے میں جامعہ کشمیر میں آگاہی مہم چلائی جایء گی ۔ مورخہ 23 جنوری سے جامعہ کشمیر کے تینوں کیمپسز بلترتیب 23,24 جنوری چہلہ کیمپس، 25,26 سٹی کیمپس اور 30,31 جنوری کو کنگ عبدالللہ کیمپس میں آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

کل جماعتی کانفرنس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کیا کہ اس تحریک کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے ’’آزاد‘‘ کشمیر کی تمام جامعات سمیت کالج سطح تک لے کر جایا جائے گا ۔ کور کمیٹی کا پہلا اجلاس مورخہ 19 جنوری 2023 کو منعقد کیا جائے گا جو اپنی ورکنگ کے متعلق آئندہ کا لاۃ عمل طے کرے گی ۔ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کرنے والی تمام تنظیموں کا جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ کشمیر دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.