وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے لیے پندرہ لاکھ بطور انعام کا اعلان

1

وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کی جانب سے شہر کی خوبصوتی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر پندرہ لاکھ بطور انعام کا اعلان ۔
جمعہ کے روز ساتھرہ ویو ہل پارک میں پرچم کشائی کی تقریب کے دوران سردار تنویر الیاس خان نے دارلحکومت مظفرآباد کی خوبصورتی کے لیے اقدامات پر سابق چئیرمین سید اظہر گیلانی اور کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انکو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ساتھرہ ہل ویو پارک میں سرمونیل فلیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان اور آزادجموں و کشمیر کو لہرانے کے بعد وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے ترقیاتی ادارہ کے چئیرمین عبدالباسط بٹ و دیگر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے ادارے کے ملازمین کے لیے پندرہ لاکھ بطور انعام کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم احسان خالد کیانی ،کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمان ،ڈی آئی جی پولیس عرفان مسعود کشفی سمیت سابق چئیرمین سید اظہر گیلانی و دیگر اعلی حکام شریک تھے ۔یاد رہے پاکستان و آزاد جموں و کشمیر کے پرچموں کی تنصیب سمیت دارلحکومت مظفرآباد کی خوبصورتی کے لیے کام کا آغاز سابق چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کے دور میں ہوا اس منصوبے کا بیشتر کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ کچھ کی تکمیل اب ہوئی ہے

1 Comment
  1. […] وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ترق… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.