آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے-
مخصوص نشستوں پر یکم فروری دن 10 بجے تا سہ پہر 12 بجے تک پولنگ ہوگی بلدیاتی انتخابات کی مختلف کونسلز میں خواتین ، یوتھ اور کسانوں کی سیٹوں کے لئے کاغذات نامزدگی 18 سے 19 جنوری دن 03:00 بجے تک جمع کروائے جاسکتے ہیں-
جنوری کو ان کا غذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد سکروٹنی کی جائے گی 21 سے 23 جنوری تک کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف ٹریبونل کے سامنے اپیلیں دائر کی جاسکیں گی-
اور 26 جنوری کو ان اپیلوں پر فیصلے دیئے جائیں گے اور27 جنوری دن 02 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے 27 جنوری دن 02 بجے کے بعد حتمی فہرست جاری کی جاسکے گی-
بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلہ میں مخصوص نشستوں پر نوجوانوں ، خواتین ، ورکرز اور کسان کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی اہلیت کا معیار بذیل ہوگا-
امیدوار کی عمر کی حد یکم جنوری 2022 تک بذیل ہونا ضروری ہے برائے نشست نوجوان کم از کم عمر 18 سالا رزیادہ سے زیادہ 40 سال ہو اور دیگر نشستوں کے لئے کم از کم عمر 21 سال ہو-
امیدوار کا نام لوکل کونسل جس سے وہ بطور امیدوار حصہ لینے کا خواہشمند ہے کی کسی بھی وارڈ کی انتخابی فہرست میں بطور ووٹر درج ہونا ضروری ہے-
امیدوار آزاد جموں و کشمیر لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990ء کے سیکنڈ شیڈول میں دی گئی کسی شق کے تحت بطور امیدوار یا بطور ووٹرز کسی نا اہلی کے زمرے میں نہ آتا ہو