سیاسی سماجی شخصیت صدر مرکزی انجمن تاجران بنک روڈ راجہ ساجد اسحاق خان نے پاکستان پیپلز پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

17

مظفرآباد (سٹاف رپورٹر) سیاسی سماجی شخصیت صدر مرکزی انجمن تاجران بنک روڈ راجہ ساجد اسحاق خان نے پاکستان پیپلز پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ،راجہ ساجد اسحاق نے مو قف اختیار کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر مسلم لیگ ن نے میرٹ پر ٹکٹ جاری نہ کر کے ان کے ساتھ سیاسی نا انصافی کی جس کی وجہ سے انہیں سیاسی نقصان پہنچا اور انہیں مجبوراً پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا پڑی-

انہوں نے کہا کہ طویل سیاسی سفر اگرچہ ن لیگ کے ساتھ رہا اور ن لیگ کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل بھی حل کروائے ،ساجد اسحاق نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں اس وقت وہ صورت حال نہیں جس کی لوگوں کو امید یا توقع ہے پیپلز پارٹی صرف اقتدار تک پہنچنا چاہتی ھے فی الوقت عوامی مسائل اور مشکلات سے جماعت کو کوئی دل چسپی نہیں عوام آ ٹے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں ادویات کا فقدان ہے تعمیر وترقی کا عمل ٹھپ ہے اور بڑی اپوزیشن جماعت خاموش ہے اور ہم جہدوجہد کے قائل ہیں بھٹو کی پیپلز پارٹی اور موجودہ پیپلز پارٹی میں فرق ہے ابھی جماعت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے سیاسی مستقبل سے متعلق دوستوں کی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.