یونین کونسل تلگراں کے گاؤں سیدبٹہ محلہ صُفہ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی

14

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) یونین کونسل تلگراں کے گاؤں سیدبٹہ محلہ صُفہ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی ۔ تین مکانات بمعہ جملہ سامان اور مویشی خانہ وغیرہ جل کر خاکستر ہوگے ۔
اہلیان گاؤں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی تاہم لکڑی کی سیلنگ اور پارٹیشن ہونے کی وجہ سے آگ بے قابو ہونے کی وجہ سے مدرس ملک محمد اکبر ولد کالا خان، ملک محمد انور ولد گل زمان اور ملک محمد شبیر ولد محمد زمان ساکنان سیدبٹہ صُفہ کے مکانات بمعہ جملہ گھریلو ساز وسامان جل کر راکھ ہوگئے ۔

اہلیان علاقہ نے حکومتِ وقت سے اپیل کی ہے کہ تینوں افراد انتہائی سفید پوش ہیں اور موجودہ حالات کے اندر از خود مکان کی تعمیر اور ساز و سامان لینا ناممکن ہے متاثرین کی فی الفور مدد کی جائے اور ان کی بحالی کا بندوبست کریں سردی اپنے عروج پر ہے اور تین خاندان بے سروسامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں ۔ اس وقت یہ تینوں افراد کسی مسیحا کے منتظرہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.