ایس پی جہلم ویلی خرم اقبال کی ہدایت پر ضلع پولیس جہلم ویلی کی منشیات فروشوں /جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں۔

0

ایس پی جہلم ویلی خرم اقبال کی ہدایت پر ضلع پولیس جہلم ویلی کی منشیات فروشوں /جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف مقامات پر کاروائیاں۔

رضوان ریاض ڈار انسپکٹر سی ائی اے کی معہ سٹاف منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ملزم اشتیاق احمد ولد محمد سلیمان اعوان سکنہ چڑوئی سے بھاری مقدار میں چرس برآمدCNSA-9B کے تحت مقدمہ درج ملزم گرفتار مذید انکشافات متوقع –

چوہدری محمد بشیر ایس ایچ او تھانہ پولیس لیپہ کی کارواء۔SCO کی لاکھوں روپے مالیت کی چوری ہونے والے کیبل برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیاتفصیلات کے،مطابق گزشتہ روز لیپہ میں ایس سی او کی لاکھوں روپے مالیت کی کیبل جو نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں چوری کر لی تھی۔ایس ایچ او لیپہ نے معہ ٹیم انتہائی محنت سے نامعلوم چور صغیر احمد ولد محمد اسماعیل سکنہ انٹلیاں کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ ملزم کے قبضہ سے چوری ہونے والی لاکھوں روپے کی مالیتی کیبل بھی برآمد کر لی۔

افتخار احمد ایس ایچ او تھانہ پولیس چناری نے معہ ٹیم گوجر بانڈی کے مقام پر کاروائی کرتے ہوے ملزم عدنان کاظمی ولد حیدر کاظمی سکنہ بانڈی چکاں سے بندوق 12بور معہ 9 کارتوس برآمد کر لیے۔ملزم کے خلاف مقدمہ ددرج کرتے ہوے پابند سلاسلِ کر دیا۔

ایس پی جہلم ویلی خرم اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بلا تفریق رہیں گی-انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گئے،اس حوالے سے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے جہاں پر اس طرح گھناؤنا کاروبار ہوتا ہو،نشاندہی کریں،فورا کاروائی ہوگی پولیس اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ھے،منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف آخری حد تک جائیں گئے-

Leave A Reply

Your email address will not be published.