جہلم ویلی پولیس کی جانب سے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

1

ایس پی جہلم ویلی ،خرم اقبال کی ہدایت پر جہلم ویلی پولیس کی جانب سے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اہم شاہراہوں پراضافی تعداد میں پولیس کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انسانی جانیں قیمتی ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے نیو ائیر نائٹ کے موقعہ پر والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔ ایس پی جہلم ویلی

ہوائی فائرنگ، ون ویلروں، شراب فروشوں، آتش بازی کرنے والوں سمیت کسی بھی طرح کی ہلڑ بازی کرنے والے کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ نیو ائیر نائٹ کے حوالہ سے سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی جہلم ویلی خرم اقبال خود کریں گے۔

ایس پی جہلم ویلی خرم اقبال نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سال نو کے موقع پر ہمیں مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے نئے سال کی خوشیاں منانی ہیں اور ساتھ ساتھ امن و امان کی فضا کو بھی برقرار رکھنا ہے ۔خوشیاں منانے کا یہ مقصد قطعاََ نہیں کہ ہم غیر سماجی اقدامات، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور خاص طور پر پبلک مقامات پر آئی خواتین و فیملیز کے ساتھ نا شائستہ رویہ اپنائیں۔ اگر آپ کو کوئی شہری قانون شکنی کرتا نظر آئے تو فوراََ بذریعہ 15 پولیس کے علاو ضلعی کنٹرول روم 05822932605 پر اطلاع دیں تا کہ پولیس ان کے خلاف سخت کاروائی کر سکے۔ نئے سال کے موقع پر مہزب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پولیس کا ساتھ دیں۔

مزید برآں ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے موقعہ پر الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں ون ویلنگ اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف فوری طور کاروائی عمل میں لائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.