پیپلزپارٹی کھاوڑہ کے مرکزی رہنما چوہدری ضیاد قاسم ایڈووکیٹ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں شامل

8

پیپلزپارٹی کھاوڑہ کے مرکزی رہنما چوہدری ضیاد قاسم ایڈووکیٹ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں شامل

تحریک انصاف آزاد کشمیر نے پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گرا دی

اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کے دیرینہ ساتھی و مرکزی رہنما پیپلزپارٹی کھاوڑہ چوہدری ضیاد قاسم ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے چوہدری ضیاد قاسم کو پارٹی مفلر پہنا کر تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا.

وزیراعظم آزادکشمیر نے کھاوڑہ میں ترقیاتی منصوبوں بالخصوص موچی گلی ٹاپ تا تولی پیر سیاحتی راہداری براستہ چھو نانگا پیر اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر گفتگو کی۔

جلد شرقی کھاوڑہ کا دورہ کر کے عوام علاقہ کے مسائل سنیں گے اور اہم اعلانات کریں گے۔
اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد، وزیر حکومت اکمل سرگالہ، جنرل سیکرٹری و چیئرمین عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان، چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید اظہر گیلانی،معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم راجہ سبیل ریاض، اور راجہ احتشام موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.