پاکستان تحریک انصاف جہلم ویلی سے تمام ٹکٹ جاری

44

پاکستان تحریک انصاف جہلم ویلی سے تمام ٹکٹ جاری کردئیے

پاکستان تحریک انصاف جہلم ویلی نے تمام ٹکٹ جاری کردئیے ۔ تاریخ میں پہلی بار پڑھے لکھے باشعور افراد کو وارڈز، ٹاؤن اور یونین کونسل کی سطح پر ٹکٹ جاری کئے ۔ سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر، چوہدری محمد اسحاق طاہر ، راجہ سجاد حسین اور دیگر نے ٹکٹ تقسیم کئے ۔

یونین کونسل کھلانا سے چوہدری زاہد فرید ، چکوٹھی سے راجہ عاطف ، سڑک چناری سے عجائب ہمدانی ، سراں سے زین گیلانی ایڈوکیٹ ، چکار سے اخلاق کیانی ، سلمیہ سے راجہ وقار امتیاز ، جبکہ سینہ دامن سے پی ٹی آئی نامزد امیدوار برائے ڈسٹرکٹ کونسل ہونگے ۔ جبکہ ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر 1سے شوکت حسین اور وارڈ نمبر 2سے شیخ ممتاز حسین ، ٹاؤن چکار کے ایک وارڈ سے ناصر شاہ جبکہ دوسرے وارڈ سے صوبیدار رفاقت امیدوار ہونگے۔

اسی طرح وارڈ توفر آباد سے ملک صدیق عالم، کھلانا خورد سے شیخ محمد شفیق ، کھلانا کلاں سے نزیر مغل ، کنڈری سے سعد مجید ، بانڈی بالا سے خضر حیات ، شاہکنجہ سے طارق عزیز ، بانڈی سیداں سے تنویر حسین شاہ، چکوٹھی وسطی سے ماسٹر عبدالرشید شیخ ، چکوٹھی شرقی سے محمد شبیر عباسی ، چکوٹھی غربی سے شبیر مغل ، موہڑہ صادق سے محمد اشرف صدیقی ، کھائی گراں سے محمود احمد ، سربن سے چوہدری جہانگیر بدر ، سڑک چناری سے راجہ سجاد حسین، کچھا ساون احتشام نقوی ، بنیاں انداسیری سے آفتاب نقوی ، چنوئیاں سے محمد زاہد کھوکھر ، جسکول سے اعجاز چوہان ، امراساؤن سے سید مقصود ہمدانی ، بنی لنگڑیال سے شہزاد انجم مغل ، باٹ بنی سے عبدالخالق کنیناں چاؤ سوکڑ سے راجہ ارباب ریاض ، اپر ڈھل چھٹیاں سے اعتزاز کھوکھر ایڈوکیٹ ، لوئر ڈھل چھٹیاں سے راجہ طاہر ، سراں سے راجہ فراد عظیم، باگسر دھنی بقالاں سے منظر مہتاب ، سیری چھیلاں سے صوبیدار محمد خالد ، نلا چکلی لسدھار سے شفقت اللہ افضال ، نین سکھ سے محمد عمران سلہریا، بانڈی بقالاں سے سید مسکین شاہ، بٹ شیڑھ نیناں سے چوہدری شوکت حسین، کنڈیاں شکریاں سے محمد شاہد ، ناگنی کیسرکوٹ سے فیض الرسول ہاشمی ، بیل دکھن پدر سے کیپٹن گل زرین، ناگنی ڈھاریاں سے محمد جنید ، بڈیالہ مہوتر سے زاکر حسین چوہدری ، کڑلی ہڑیالہ سے راجہ محمد شیراز ، سربالہ سے راجہ رضوان ، جبڑ جنڈالی سے چوہدری نصیر احمد ، مونڈاں سے راجہ ساجد خان ، کیا ٹی مرادآباد سید ظاہر مقصود گیلانی کو ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے پی ٹی آئی کے امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے کہا کہ 27 نومبر کو پاکستان، آزادکشمیر و گلگت بلتستان کی طرح آزادکشمیر بھی اور باالخصوص جہلم ویلی میں بلا چلے گا اور عمران خان اور تنویر الیاس کے نامزد امیدور بھاری اکثریت کیساتھ کامیاب ہونگے ۔ آنے والے دنوں میں ن لیگ اور پی پی پی کے اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہونگے ۔ 31 سال بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ذاتی کاوشوں سے اقتدار نچلی سطح پر منتقلی کو عملی جامہ پہنایا جانے لگاتحریک انصاف آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن میں تاریخی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔ ذیشان حیدر نے مذید کہا کہ غریب متوسط طبقہ کے پڑھے لکھے باشعور نوجوان تحریک انصاف اور نوجوان قیادت کیساتھ جڑ چکے ہیں ۔

تحریک انصاف آمدہ انتخابات میں آزادکشمیر کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر چئیرمین تحریک انصاف ، سفیر کشمیر عمران خان کے ویژن اور مشن کو لیکر میدان میں کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہے (انشااللہ) ۔جہلم ویلی کے باشعور عوام ملکر نہ صرف جہلم ویلی سے تحریک انصاف کو کامیاب بنائیں گے بلکہ حکومت بنانے اور حکومت چلانے کے عمل میں بھی ہر سطح پر شامل ہونگے ۔ہم سب ملکر آزادکشمیر میں نوجوانوں کو ہنرمند اور امپاورڈ بناکر آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے ۔ جہلم ویلی میں صحت تعلیم اور روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔ نوجوانوں کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں قیادت دیں گے ۔ سیاحت ، زراعت ، جدید ڈیجیٹل اور با ہنر و بامقصد تعلیم، لائیو سٹاک ، جنگلات اور جنگلی حیات ، صحت ، ماحولیاتی ، آبی اور قدرتی وسائل اور پائیدا انفراسٹرکچر کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لاکر کر ایک فلاحی ریاست کی بنیاد رکھیں گے ۔

1 Comment
  1. […] ہٹیاں بالا میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر ایک سے پیپلزپارٹی کے خواجہ ناصرالدین چک نے تحریک انصاف کے شوکت گھکھڑ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ،وارڈ نمبر دو سے پی ٹی آئی کے شیخ ممتاز حسین نے میدان مالیا جبکہ وارڈ نمبر تین سے مسلم لیگ ن کے سجاول خان نے تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دے دی۔  […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.