وفاق کا آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکورٹی فورسز دینے سے انکار

0

وفاق کا آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکورٹی فورسز دینے سے انکار کر دیا

مظفرآباد : وفاقی حکومت نے 27 نومبر کو آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکورٹی فورسز دینے سے انکار کر دیا۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے وزارت امور کشمیر کو لکھے گے خط میں واضع طور پر لکھا گیا ہے کہ پاکستان کے اندرونی حالات اور ایک سیاسی جماعت کی جانب سے کیے گے لانگ مارچ کی وجہ سے وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکورٹی مہیا نہیں کر سکتی. لہذا حکومت آزاد کشمیر اپنے طور پر سیکورٹی کا انتظام کرواتے ہوئے انتخابات کروائے۔

واضح رہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے ان انتخابات کے لیے وفاق سے 33 ہزار سیکورٹی اہلکار مانگے تھے۔ حکومت آزاد کشمیر کے پاس اپنی فورسز کے اہلکار اس قدر کم ہیں کہ فی پولنگ سٹیشن ایک اہلکار بھی تعینات نہیں کیا جا سکتا

Leave A Reply

Your email address will not be published.