محمد رضوان کی لوگوں سے اپیل ہے کہ ہمارے لیے دعا کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم اچھا کھیلنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، بابر اعظم بھی اچھا کھیلیں گے، آپ سب سے اپیل ہے کہ ہمارے لیے دعا کریں، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔
اپنے ویڈیو بیان میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں جیت بہت ضروری ہوتی ہے، ہمارے گزشتہ دو میچ بہت تکلیف دہ تھے۔
محمد رضوان نے کہا کہ آج کے میچ میں جس طرح لڑکوں نے کوشش کی ہے بالکل اسی مومنٹم کی آگے بھی ضرورت ہے۔
🗣️ Mohammad Rizwan reviews Pakistan's victory today and the team's all-round bowling performance #WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/LAsK4gHgZK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 30, 2022
انہوں نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سب کے سامنے ہیں جبکہ حارث رؤف کی بولنگ بھی بہت اچھی جاری ہے۔
وسیم جونیئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ وسیم ہماری ٹیم کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے، جبکہ شاداب خان تو ٹیم میں ستون کی اہمیت رکھتے ہیں۔