آزادجموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات2022 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل

19

آزادجموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات2022 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل اور ٹکٹوں کی تقسیم جاری

24اکتوبر شام 4 بجے تک بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے 13637 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سے 454 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات 2022 میں حصہ لینے کیلئے ضلع بھمبر سے 1347،نیلم سے 735،میرپور سے 1387،جہلم ویلی سے 699،کوٹلی سے 2570،سدھنوتی سے 991،باغ سے 1506،حویلی کہوٹہ سے 460،پونچھ سے 1800 جبکہ ضلع مظفرآباد سے 2142 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

ضلع بھمبر سے 52 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، نیلم سے 7، میرپور سے 43، جہلم ویلی سے 11،کوٹلی سے 104، سدھنوتی سے 11،باغ سے 39،حویلی کہوٹہ سے 15،پونچھ سے 107 اور ضلع مظفرآباد سے 65 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.