’ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی، چند دنوں میں نام دے دوں گا‘ فیصل واوڈا نیوز کانفرنس

0

’ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی، چند دنوں میں نام دے دوں گا‘ فیصل واوڈا نیوز کانفرنس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی آنے والے چند دنوں میں نام دے دوں گا۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا ان کا قتل کوئی حادثہ نہیں ہے ان کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور کوئی شواہد نہیں ملیں گے کیونکہ شواہد مٹا دیے گئے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کے ساتھ جو ہوا تکلیف بیان کرنے آیا ہوں انہیں قتل کروانے میں جس کا کردار ہے آئندہ دنوں میں سامنے آجائے گا

ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے یا بہت قریب سے مارا گیا

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے یا بہت قریب سے مارا گیا ہے انہیں ایک گولی سینے اور ایک سر پر ماری گئی۔

فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ بچہ اگر گاڑی میں موجود تھا تو کیا اس طرح گولیاں چلائی جاتی ہیں اور گاڑی میں صرف ارشد شریف کا قتل ہوا کسی اور کا نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ کسی سیاست شخصیت کا کام نہیں کہ کینیا میں فارم ہاؤس کا بندوبست کرے کینیا میں فارم ہاؤس کا بندوبست کیا گیا اور اس میں ارشد شریف کو
چھپایا گیا اور پھر کینیا سے ہی ان کے قتل کی خبر آتی ہے۔

ارشد شریف کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف ملک چھوڑنے کو تیار نہیں تھے سازشیوں نے ڈرا دھمکا کر انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا وہ پاکستان سے دبئی گئے وہ ویزے کے اختتام تک وہاں رہے، سازش کے تانے بانے اور مقاصد کچھ اور ہیں میں نے گھر والوں کو بتادیا ہے مجھے کچھ ہوا تو تحفے میں انہیں بھی لاشیں ملیں گی۔

ارشد شریف کو دبئی سے کینیا بھجوانے والا کوئی عام آدمی نہیں ہے

فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو دبئی سے کینیا بھجوانے والا کوئی عام آدمی نہیں ہے انہیں کینیا ہی کیوں بھجوایا گیا سازش کرنے والوں کے پیچھے وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں لانگ مارچ میں بھی بے گناہ اور خاص لوگوں کا خون دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں تھا اور واپس آنے کیلئے تیار تھا وہ اپنے مقصد کو ایمانداری سے نبھا رہا تھا۔

ارشد شریف وطن واپسی پر تیار ہوگئے تو مروانے کی پلاننگ کی گئی

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف ان لوگوں پر یقین کررہا تھا لیکن ان کے مقاصد کچھ اور تھے وہ تیار ہوگیا تو اسے مروانے کی پلاننگ کی گئی ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے ساتھ رابطے میں تھا میرا فون بھی فرانزک کے لیے حاضر ہے۔

ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پازیٹو تعلق تھا

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو پاکستان میں کہیں سے کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پازیٹو تعلق تھا، میں نے ویڈیو بنا کر نام دے دیے ہیں، ویڈیو میں جن لوگوں کے نام بتائے، مجھے کچھ ہوا تو وہ لوگ بھی نہیں بچیں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.