سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا میں حادثے میں جاں بحق

32

سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا میں حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

فیملی ذرائع اور ساتھیوں کی جانب سے ارشد شریف کی موت کی تصدیق کردی گئی، تاہم فوری طور پر واقعےکی مزید تفصیل معلوم نہیں ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن بھی گئے تھے۔

ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد کو کینیا میں گولی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.