معروف کار ساز کمپنی کا اپنی الیکٹرک کار مارکیٹ میں لانے کا اعلان

26

عروف کار ساز کمپنی رولز روئس نے اپنی الیکٹرک کار مارکیٹ میں لانے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں برطانوی کارسازوں نے الیکٹرک کار کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کی ابھی آزمائشی ڈرائیو جاری ہے جو 2023 کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔

کار کی قیمت کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا جبکہ ڈیلیوری اگلے سال سے شروع کی جائے گی۔

دوسری جانب کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ رولز روئس ایک الٹرا لگرژی الیکٹرک سپر کوپ ہے، جو اب تک دنیا کی سب سے بہترین الیکٹرک گاڑی ہوگی۔

اس کے علاوہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ یہ کوئی ماڈل کار نہیں ہے بلکہ مکمل الیکٹرک کار ہے جس کو صارفین 2023 کے آخر میں خرید سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.