عمران خان کے نااہلی کے فیصلے کو پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

1

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آج ہی کیس کر سماعت کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نااہلی کیس پر آج سماعت نہیں ہوگی، عمران خان نااہلی کیس کی سماعت پیر کے روز ہوگی۔

اس سے پہلے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے متعدد اعتراضات عائد کیے گئے۔

رجسٹرار آفس نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے نااہلی فیصلے کی مصدقہ نقل درخواست کے ساتھ منسلک نہیں ہیں اورعمران خان نے بائیو میٹرک کی تصدیق نہیں کرائی ہے۔

1 Comment
  1. […] کو معاشی مسائل سے چھٹکارہ ملے گا، وزیراعظم شہباز شریف عمران خان کے نااہلی کے فیصلے کو پیر کو اسلام آباد ہائی ک… الیکشن کمیشن کا بڑا ا فیصلہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.