الیکشن کمیشن کا بڑا ا فیصلہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار

33

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دیدیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔

لیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رکن قومی اسمبلی بھی نہیں رہے، عمران خان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب درست نہیں تھا، عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں، ان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔

 

2 Comments
  1. […] اہم خبریں عمران خان کے نااہلی کے فیصلے کو پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا بڑا ا فیصلہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان … […]

  2. […] وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی سے سیکورٹی واپس الیکشن کمیشن کا بڑا ا فیصلہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان … شیخ صادق امیدوار برائے ضلع کونسل یونین کونسل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.