وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویرالیاس کا دارالحکومت مظفرآباد کے علاقے پلیٹ میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا دورہ

1

مظفرآباد: وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا دارالحکومت مظفرآباد کے علاقے پلیٹ میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا دورہ۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ووکیشنل ٹریننگ سنٹٹر میں مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور سینٹر میں مقامی خواتین کی جانب سے شال بازی، گبہ سازی اور سلائی کے کام کا بھی معائنہ کیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر کو ووکیشنل ٹریننگ سنٹٹر میں خواتین کو دی جانی والی ٹریننگ اور درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے گزشتہ دنوں ووکیشنل ٹریننگ سینٹر پلیٹ کیلئے 100 سلائی مشینیں دی گئی تھیں جس کا انہوں نے افتتاح بھی کیا-

وزیراعظم آزادکشمیر نے ووکیشنل ٹریننگ سنٹٹر کی انتظامیہ کو کارکردگی مزید بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت کی-

وزیراعظم آزاد کشمیر نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کی خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے اور خطہ سے بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے ہنر مندی کی تربیت پر خصوصی فوکس کیا گیا ہے۔ ہماری حکومت خواتین کو بااختیار اور باوقار بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے، اس سلسلہ میں کامیاب خواتین پروگرام سمیت مختلف شعبوں میں خواتین کی ترقی کو فوکس کیا گیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ فنی تعلیم کے فروغ سے نہ صرف خواتین کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ ہماری مائیں بیٹیاں معاشی طور پر خود کفیل ہوں گی-

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے تاکہ وہ اپنی سطح پر کاروبار شروع کر سکیں۔مقامی سطح پر تیار کی گئی اشیاء کی عالمی سطح پر مارکیٹنگ کریں گے۔ آزاد کشمیر ہماری مائیں بیٹیاں کام کے کے لیے آگے آئیں ہم انہے قرضہ دیں گے وویمن امپاورمنٹ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ رجسٹرڈ خواتین کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا-

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر اسمبلی چوہدری ریاض گجر، وزیر برائے ٹیوٹا و ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن دیوان علی خان چغتائی، وزیر صنعت و تجارت چوہدری محمد مقبول گجر، وزیر ہائرایجوکیشن ظفراقبال ملک، وزیر ایس ڈی ایم اے چوہدری اکبر ابراہیم , کوآرڈینیٹر ہمراہ وزیراعظم جبار خان مغل،کوآرڈینیٹر ہمراہ وزیراعظم طارق قریشی اور معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم برائے خواتین لائبہ کوثر سمیت دیگر موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.