تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج شروع کرنے اور حکومت کے خاتمے تک سڑکوں پر رہنے کا اعلان
لاہور زمان پارک میں عمران خان کی زیر صدارت سینیئر پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی جمعے سے احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرے گی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفے منظور نہ ہونے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، کوشش ہو گی 11 جنوری سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لے لیں۔
فواد چوہدری نے نواز شریف پر ملک میں مارشل لا لگوانے کی کوشش کا الزام لگا دیا اور کہا کہ نواز شریف نے فوجی قیادت کی تبدیلی کو متنازع بنا کر ملک میں مارشل لا لگوانے کی کوشش کی، صرف عمران خان کے تدبر اور تحمل کی وجہ سے فوجی قیادت میں تبدیلی ممکن ہوئی اور ملک میں مارشل لا نہیں لگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کے بجائے ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کی کوشش کر رہی ہے ، اسٹیبلشمنٹ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس کا سارا الزام اسٹیبلشمنٹ پر
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز کا چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس
— PTI (@PTIofficial) December 29, 2022
روز بروزبگڑتی ہوئی صورتحال اور ملک میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار افسوس۔
سینیٹر اعظم سواتی جیسے معزز شہریوں کی جس طرح تذلیل کی جا رہی ہے ایسا کسی مہذب معاشرے میں ایسا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ pic.twitter.com/xuxMbLY37p
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعظم سواتی کو جہاں قید کیا گیا ہے اس کے باہر احتجاج کریں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی، ابتر معاشی حالات، گیس، بجلی کی لوڈشیڈنگ، آسمان سے باتیں کرتی کچن آئٹمز کی قیمتوں کیخلاف تحریک انصاف جمعے سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔ تین ہفتوں کے بعد انشاءاللہ عمران خان اس تحریک کو جوائن کریں گے اور اس حکومت کے خاتمے تک ہم سڑکوں پر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے 127 ایم این ایز نے اسمبلی میں اجتماعی استعفے دیے، کیا وہ 11 لوگ جن کے استعفے اسپیکر نے منظور کیے کیا ان کو بلایا تھا؟ کیا ان کے استعفوں کی تصدیق کیلئے ان سے رابطہ کیا؟ نہیں! ہمارا کوئی رکن اسمبلی میں نہیں رہنا چاہتا، جو 20 لوٹے ہوئے وہ اپنے حلقوں میں نکلنے کے قابل نہیں رہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بے نظیر کی برسی پر زرداری اینڈ کمپنی نے پرائیویٹ جہاز بک کیے اور پارٹی کرتے ہوئے گڑھی خدا بخش گئے، اسی طرح کا ان کا رویہ عوام کیلئے ہے۔ اب یہ پنجاب کے MPAs کو کہہ رہے ہیں ہم آپ کو عمرے، دبئی، لندن بھیج دیتے آپ ووٹنگ ڈے پر غائب رہیں۔