جہلم ویلی ۔۔ آزادکشمیر یونیورسٹی جہلم ویلی کیمپس میں رنگارنگ سپورٹس ویک کا آغازپی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنماء سابق امیدوار اسمبلی زیشان حیدر نے افتتاح کیا ۔ جامع کے مختلف شعبوں نے سٹالز لگائے پہلی مرتبہ طالبات نے کرکٹ ، فٹبال، بیٹمنٹن اور اتھلیٹکس کے کھیلوں میں حصہ لیا۔
علی خان چغتائی مرحوم کرکٹ سٹیڈیم ہٹیاں بالا پہنچنے پر پی ٹی آئی رہنما و امیدوار قانون ساز اسمبلی سید ذیشان حیدر کا ڈائریکٹر جہلم ویلی کیمپس فیصل بٹ ، یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبا و طالبات نے استقبال کیا اس موقع پر ذیشان حیدر کے ہمراہ معروف سماجی رہنما سجاول خان مغل ، عباس بخاری ، لیاقت نقوی ، تنویر اعوان ، اجمل نقوی اور دیگر بھی تھے ۔
آزادکشمیر یونیورسٹی جہلم ویلی کیمپس میں رنگارنگ ہفتہ سپورٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذیشان حیدر نے کہا کہ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے ویژن کے مطابق تعلیمی اداروں میں کھیلوں اور مقابلوں کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔
جہلم ویلی کے طلبا و طالبات آزادکشمیر بھر سمیت دنیا بھر میں اپنا ممتاز مقام رکھتے ہیں ۔ جہلم ویلی کیمپس کی مکانیت کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا ۔ HEC کے تعاون سے بہت جلد عالمی معیار کی عمارت جہلم ویلی کیمپس کے لئے تعمیر کی جائے گی ۔ جہلم ویلی کیمپس کے طلبا و طالبات کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے حکومت فنڈز فراہم کرے گی ۔