امریکی سفارتخانے نے وفاقی دارالحکومت میں امریکیوں پر ممکنہ دہشت گردانہ حملے سے خبردار کیا ہے اوراسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے عملے کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے-
اسلام آباد:
اسلام آباد میں خودکش بم دھماکے کے چند دن بعد، امریکہ نے اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی ہوٹل میں امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے والے ممکنہ دہشت گردانہ حملے کے بارے میں سکیورٹی الرٹ جاری کیا۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی حکومت کے عملے کو وفاقی دارالحکومت کے نجی ہوٹل میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی حکومت ان معلومات سے آگاہ ہے کہ نامعلوم افراد ممکنہ طور پر اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں "چھٹیوں کے دوران” امریکیوں پر حملہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر دستیاب ایڈوائزری کے مطابق، فوری طور پر مؤثر، اسلام آباد میں سفارت خانے نے تمام امریکی عملے کو ہوٹل میں آنے سے منع کر دیا۔
[…] دسمبر کو جاری ہونے والے سرکاری نوٹیفکیشن کے تحت اسلام آباد کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی […]