مظفرآباد کورین کمپنی مظفرآباد میں منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرے گی جلد ایم او یو پردستخط ہونگے اس حوالے سے سیئر موسٹ وزیرخواجہ فاروق احمد سرگر م،گزشتہ روز سینئر وزیر نے تھوری پارک کادورہ کیا جہاں پر کورین کمپنی کے حکام نے بریفنگ دی ۔
کورین کمپنی تھوری کے مقام پر پارک کی تزین و آرائش کے ساتھ اس کے قریب وسیع عریض جگہ پر ایک سپورٹس کمپلیکس بنائے گی اور اس میں سپورٹس کے حوالے سے تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی جس میں وزرش کاسامان اور اس کے علاوہ کھیلوں کے مقابلے اور تمام دیگر حوالے سے تمام لوازمات موجود ہونگے۔اس موقع پر ترقیاتی ادارہ کے سینئر آفیسرخواجہ شوکت عبداللہ اور کورین حکام نے خواجہ فاروق کوبریفنگ دی ۔
انہوں نے بتایا کہ کوریا مظفرآباد میں عوامی مفاد کے منصوبے لگانا چاہتا ہے اور اس کے لیے کوریا مظفرآباد میں جذ بہ خیرسگالی کے تحت منصوبے لگانا چاہتا ہے جس کےلئے سینئر وزیر نے ان کاشکریہ ادا کیا اس موقع پرانہوں نے ترقیاتی ادارہ کو ہدایت دی کہ کورین حکام کو زمین سمیت دیگرحوالے سے تمام لوازمات کو پورا کیا جائے۔
[…] کورین کمپنی مظفرآباد میں منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرے … […]