ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر سردار آفتاب حسین خان کا دورہ میرپور

14

ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر سردار آفتاب حسین خان کا دورہ میرپورڈائریکٹر جنرل سردار آفتاب نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں صحت سہولت فارمیسی کا افتتاح کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارم بتول نے انہیں ہسپتال ھذا کا تفصیلی وزٹ کروایا ۔دوران وزٹ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ سردار آفتاب حسین نے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں علاج کے متعلق سہولیات کے بارے میں پوچھا جس پر ٹراما سنٹر ایمرجنسی میں آئے مریض محمد صغیر جو کے برطانیہ پلٹ تھے اور علاج کی غرض سے ہسپتال میں آئے تھے-

علاج کی سہولت کے متعلق پوچھا مریض نے کہا الحمداللہ ہم ہسپتال میں علاج کی سہولت اور عملے کے تعاون اور ہسپتال انتظامیہ سے بلکل مطمئن ہیں ہم میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی خدمات کو سراہتے ہیں پھتالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر زاہدہ قاسم نے ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ سردار آفتاب حسین خان کو ڈیپارٹمنٹ میں موجود سہولیات کے متعلق مکمل بریف کیا بعد ازاں انھوں نے چائلڈ ڈیپارٹمنٹ،میڈیکل ڈیپارٹمنٹ، ای۔این۔ٹی ڈیپارٹمنٹ اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی وزٹ کیا اور وارڈز میں موجود سہولیات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔کشمیر کارڈیالوجی سنٹر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں کیتھ لیب میں دوران وزٹ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ سردار آفتاب کو ڈاکٹر سعید عالم اور ڈاکٹر برہان احمد نے کیتھ لیب کے متعلق مکمل بریف کیا کیتھ لیب کی میرپور میں سہولت سے بہت زیادہ مریض مستفید ہو رہے ہیں ۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارم بتول،ہیڈ آف پھتالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر زاہدہ قاسم سرجن ڈاکٹر زرداد،ڈاکٹر سعید عالم،ڈاکٹر برہان احمد،ڈاکٹر صباہ حیدر تارڑ،ڈاکٹر افتخار،فارماسسٹ ضیاء،زاہد رشید، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ نصرت فاطمہ،سینئر وارڈ سپرنٹنڈنٹ مبشر نعیم،وارڈ ماسٹر ذاکر،وارڈ ماسٹر ریاض وارڈ ماسٹر فاروق اعظم نے ہسپتال ھذا کا تفصیلی وزٹ کروایا ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ سردار آفتاب حسین خان نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی بہترین حکمت عملی اور اقدامات کو خوب سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.