متنازع ٹوئٹ کیس اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

0

متنازع ٹوئٹ کے کیس میں سینیٹر اعظم خان سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کی جانب سے متنازع ٹوئٹ کے کیس میں درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر آج بھی محفوظ فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔

نئے تعینات ہونے والے جج اعظم خان نے تاحال بطور اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا چارج نہیں سنبھالا، اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور معاون وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہو کر روانہ ہو گئے۔

اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل تبدیل ہونے والے جج راجہ آصف نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم وزارت قانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی درخواست پر اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کر دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.