میونسپل کارپوریشن کے 5 آزاد امیدواران کے نمائندہ وفد کی وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات

25

میونسپل کارپوریشن کے 5 آزاد امیدواران کے نمائندہ وفد کی وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات

راولاکوٹ میونسپل کارپوریشن کے 5 آزاد امیدواران کے نمائندہ وفد کی وزیر حکومت سردار فہیم اختر ربانی اور سابق چیرمین پی ڈی اے ارشد نیازی کی سربراہی میں وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت راولاکوٹ شہر کو درپیش جملہ مسائل پہ تفصیلی گفتگو کی گئی اور یہ تہہ پایا کہ میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف اور آزاد امیدواران باہمی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ملاقات میں نو منتخب کونسلر سردار راشد افراز، نو منتخب کونسلر قاضی نثار، ریاض، ریحان تصدق، عرفان رزاق، عمران سجاق اور سردار اظہر نذر شریک تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.