بلدیاتی انتخابات 2022 کی مکمل رپورٹ اورغیر حتمی نتائج

2

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد 27 نومبر کو شروع ہونے والے بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں مکمل ہوئے ہیں۔ پہلے مرحلہ میں مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے جبکہ پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع میں 3 دسمبر کو انتخابات مکمل ہوئے۔ میرپور ڈویژن میں بھی آج 8 دسمبر کو ہونے والے انتخابات مجموعی طور پر پرامن رہے اوربلدیاتی انتخابات 2022 کی مکمل رپورٹ اورغیر حتمی نتائج کی تفصیل

آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں میرپور ڈویژن میں حکمران جماعت پی ٹی آئی نے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ مسلم لیگ لیگ دوسرے اور پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر رہی۔

جبکہ ایک درجن کے قریب آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق دو یونین کونسلوں اور چھیالیس واڈز پر مشتمل میرپور شہر کے حلقہ میں سے میرپور کارپوریشن کی 46 وارڈ میں سے 23 پر پی ٹی آئی، 13 ن لیگ، نو آزاد، ایک پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ میرپور شہر کی دو یونین کونسلوں میں سے ایک پر پی ٹی آئی کامیاب قرار پائی ہے اور دوسری پر بھی پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے۔

ضلع میرپور کا حلقہ چک سواری چھ یونین کونسلوں اور دو میونسپل کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔ میونسپل کمیٹی چکسواری کی گیارہ واڈز میں سے سات پر پیپلز پارٹی اور چار پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے جبکہ چھ یونین کونسلوں میں سے تین پر پی ٹی آئی اور تین پر پیپلز پارٹی کامیاب قرار پائی ہے۔

ضلع میرپور کا حلقہ ڈڈیال نو یونین کونسلوں اور ایک میونسپل کمیٹی پر مشتمل ہے۔ میونسپل کمیٹی کی چھ وارڈز میں سے پانچ پر آزاد امیدوار اور ایک پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے جبکہ نو یونین کونسلوں میں سے آٹھ پی ٹی آئی اور ایک پر ن لیگ کامیاب قرار پائی ہے۔

ضلع میرپور کا حلقہ کھڑی شریف دس یونین کونسلوں پر مشتمل ہے جن میں سے پی ٹی آئی آٹھ اور دو پر ن لیگ کامیاب قرار پائی ہے۔

ضلع بھمبر کا حلقہ بھمبر شہر گیارہ یونین کونسلوں اور ایک میونسپل کمیٹی پر مشتمل ہے، میونسپل کمیٹی کی آٹھ وارڈز میں سے چار پر پی ٹی آئی اور چار پر ن لیگ کامیاب قرار پائی جبکہ گیارہ یونین کونسلوں میں سے پی ٹی آئی چھ ن لیگ چار اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

حلقہ سماہنی دس یونین کونسلوں اور ایک ٹاؤن پر مشتمل ہے، ٹاؤن کی دو وارڈ میں سے ایک پر آزاد امیدوار جبکہ دوسری وارڈز پر امیدواروں کا مقابلہ برابر قرار پایا۔ سماہنی کی دس یونین کونسلوں میں سے سات کے نتائج پر پی ٹی آئی تین، ن لیگ ایک اور تین پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

ضلع بھمبر کا حلقہ برنالہ دس یونین کونسلوں اور ایک میونسپل کمیٹی پر مشتمل ہے۔ میونسپل کمیٹی کی تین وارڈ میں سے ن لیگ دو اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے جبکہ دس یونین کونسلوں میں سے چار کے نتائج کے مطابق تین پر ن لیگ اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

ضلع کوٹلی کا شہری حلقہ میونسپل کارپوریشن کی چودہ وارڈوں اور چھ یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔ میونسپل کارپوریشن میں سے سات پر آزاد امیدوار چار پی ٹی آئی تین ن لیگ اور ایک پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی ہے۔ جبکہ چھ یونین کونسلوں میں سے پانچ کے نتائج کے مطابق دو پیپلز پارٹی، ایک ن لیگ، ایک پی ٹی آئی اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

ضلع کوٹلی کا حلقہ راج محل دس یونین کونسلوں پر مشتمل ہے جن میں سے چھ پر پی ٹی آئی دو پر آزاد اور ایک پیپلز پارٹی اور ایک پر ن لیگ کامیاب قرار پائی ہے۔

ضلع کوٹلی کا حلقہ چڑھوئی دس یونین کونسلوں اور ایک میونسپل کمیٹی پر مشتمل ہے۔ میونسپل کمیٹی چڑھوئی کی وارڈ ایک سے نمبردار راجہ سلمان اور وارڈ دو سے وقاص سلیم ن لیگ کامیاب ہوئے۔ حلقہ چڑھوئی کی نو یونین کونسلوں میں سے چار پر پیپلز پارٹی چار پر ن لیگ، ایک پر پی ٹی آئی اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

ضلع کوٹلی کا حلقہ کھوئی رٹہ گیارہ یونین کونسلوں اور ایک میونسپل کمیٹی پر مشتمل ہے۔ کھوئی رٹہ میونسپل کمیٹی میں دو ن لیگ ایک پر پی ٹی آئی اور ایک آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ یونین کونسلوں میں سے سات پر پی ٹی آئی دو پر ن لیگ ایک پیپلز پارٹی اور ایک آزاد امیدوار کامیاب قرار پایا ہے۔

ضلع کوٹلی کا حلقہ سہنسہ گیارہ یونین کونسلوں اور ایک ٹاؤن پر مشتمل ہے۔ ٹاؤن کی تین وارڈز میں سے دو پر پی ٹی آئی اور ایک پر مسلم کانفرنس کامیاب قرار پائی ہے جبکہ گیارہ یونین کونسلوں میں سے نو کے نتائج کے مطابق پانچ پر پی ٹی آئی تین پر ن لیگ اور ایک پر پیپلز پارٹی کامیاب قرار پائی ہے، دو کے نتائج ابھی باقی ہیں۔

ضلع کوٹلی حلقہ نکیال نو یونین کونسلوں اور ایک ٹاؤن کمیٹی پر مشتمل ہے۔ ٹاؤن دو وارڈز پر مشتمل ہے جو دونوں ن لیگ جیت گئی ہے۔ نو یونین کونسلوں میں سے چار پر ن لیگ، چار پر پیپلز پارٹی اور ایک پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے۔

2 Comments
  1. […] بلدیاتی انتخابات 2022 کی مکمل رپورٹ اورغیر حتمی نتائج […]

  2. […] بلدیاتی انتخابات 2022 کی مکمل رپورٹ اورغیر حتمی نتائج […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.