مظفرآباد،آزادجموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ بھی مکمل ہو گیا۔
چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے آج میرپور ڈویژن میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریاستی دارلحکومت مظفرآباد میں الیکشن کمیشن کے مرکزی کنٹرول روم میں میرپور ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے اس موقع پر بلدیاتی انتخابات کے پرامن اور آزادانہ انعقاد پر اعلیٰ عدلیہ، وزیراعظم آزاد کشمیر ، حکومت آزادکشمیر ، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، پاک آرمی، لوئر کورٹس، جملہ سیاسی قائدین ،سرکاری ملازمین، میڈیا ، محکمہ اطلاعات،آئی ٹی بورڈ ،محکمہ لوکل گورنمنٹ اور باالخصوص عوام الناس کا شکریہ اداکیا۔
تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بہترین انتظامات اور عوام الناس کے تعاون کی وجہ سے تین دھائیوں بعد بلدیاتی انتخابات کا عمل بہترین اور پرامن انداز میں مکمل ہو گیا، چیف الیکشن کمشنر
تینوں ڈویژن میں پولنگ کے دوران عوام نے باشعور اور ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیا، چیف الیکشن کمشنر
بلدیاتی انتخابات کے دوران عوام کا جوش و خروش قابل تعریف تھا، الیکشن کا ماحول انتہائی شاندار پرامن رہا جس پر تمام اسٹیک ہولڈرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔
آزاد کشمیر میں تین دھائیوں بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ٹرن آوٹ مثالی رہا،
31 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات آزادکشمیر کی تاریخ کے پر امن ترین الیکشن ہیں جس کا کریڈٹ تمام اسٹیک ہولڈرز کو جاتا ہے۔چیف الیکشن کمشنر
بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے میڈیا اور محکمہ اطلاعات نے شاندار کمپین کے ذریعے لوگوں کو ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے اور پرامن طور پر حق رائے دہی استعمال کرنے کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا, جن لوگوں نے بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کیا وہ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر