آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات 2022 کا آخری مرحلہ کے لیے8 دسمبر کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی
آزاد کشمیر میں 31 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 27 نومبر مظفر آباد ڈویژن میں پولنگ ہوئی
دوسرے مرحلے میں 3 دسمبر پونچھ ڈویژن پولنگ ہوئی
تیسرے اور آخری مرحلے میں کل 8 دسمبر کو میرپور ڈویژن میں آزادکشمی بلدیاتی انتخابات 2022 کے لیے پولنگ ہوگی
میرپور ڈویژن کی اگر بات کی جائے تو پورے میرپور ڈویژن میں12 لاکھ 39 ہزار 482 مرد و خواتین ووٹرز ہیں،
میر پور ڈویژن میں آزادانہ، منصفانہ اور پر امن انتخابات کے لیے 2188 پولنگ اسٹیشنز قائم کر دیے گئے ہیں, جن میں 874 حساس ترین جبکہ 803 حساس پولنگ اسٹیشن ہیں, ڈویژن میر پور کو 21 زونز اور 234 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے
آزاد جموں و کشمیر کی پولیس کے علاوہ خیبر پختو نخواہ پولیس، پنجاب پولیس، رینجرز کی 10985 نفری تعینات کر دی گئی ہے-
میرپور حلقہ نمبر 2 تحصیل فتح پور تھکیالہ میں کل ووٹرز کی تعداد81927 ہے
جس کی آٹھ یونین کونسلز اور ایک میونسپل کمیٹی سکندر آباد ہے
یونین کونسلز
کھنڈہار, کریلہ مجہان , متھرانی , دتوٹ , جندروٹ , ڈبسی , دھروتی اور میرہ شامل ہیں
یونین کونسل کھنڈہار
یونین کونسل کھنڈہار کو آٹھ وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں کل ووٹرز کی تعداد 9340 ہے جس میں مرد ووٹرز5009 اور خواتین ووٹرز 4332 ہیں
یونین کونسل کریلہ
یونین کونسل کریلہ مجہان کو سات وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے کل ووٹرز 8031 ہیں جن میں مرد ووٹرز 4302 اور خواتین ووٹرز3729 ہیں
یونین کونسل متھرانی
یونین کونسل متھرانی کو نو وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے کل ووٹرز کی تعداد10295 ہے جن میں مرد ووٹرز 5592 اورخواتین ووٹرز 4703 ہیں
یونین کونسل دتوٹ
یونین کونسل دتوٹ پلانی کی پانچ وارڈز ہیں اس یونین کونسل میں کل ووٹرز کی تعداد 8018 ہے جن میں مرد ووٹرز 4318 اور خواتین ووٹرز 3700 ہیں
یونین کونسل جندروٹ
یونین کونسل جندروٹ کی آٹھ وارڈز ہیں جن میں کل ووٹرز 9402 ہیں جن میں مرد ووٹرز 5153 اور خواتین ووٹرز 4249 ہیں
یونین کونسل ڈبسی
یونین کونسل ڈبسی کی نو وارڈز ہیں کل ووٹرز 12312 ہیں مرد ووٹرز 6573 اور خواتین ووٹرز 5739 ہیں
یونین کونسل دھروتی
یونین کونسل دھروتی کی نو وارڈز ہیں کل ووٹرز 11352 ہے جن میں مرد ووٹرز 6068 ہے جبکہ خواتین ووٹرز 5284 ہیں
یونین کونسل میرہ
یونین کونسل میرہ کی سات وارڈز ہیں کل ووٹرز کی تعداد 7612 ہے جن میں مرد ووٹرز 4118 اور خواتین ووٹرز 3494 ہیں
ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے پولنگ کے عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں پولنگ بکس بلیٹ پیپر اور دیگر سامان پولنگ اسٹیشن پر پہنچا دئیے گے
[…] […]