آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کا کریڈٹ کشمیر کے بھٹو اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کو جاتا ہے
مظفرآباد پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے راہنما نو منتخب ممبر ضلع کونسل یونین کونسل ٹھیریاں حلقہ پانچ کھاوڑہ مظفرآباد عظمت حسین اعوان نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کیلئے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی جس نے مظلوم طبقے کو ایک جھنڈے تلے متحد کیا بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے لوگوں کو ناانصافیوں کے خلاف بولنے کی طاقت دی آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کا کریڈٹ کشمیر کے بھٹو اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کو جاتا ہے-
جنہوں نے شب و روز محنت کی انہوں نے کہا کہ کھاوڑہ میں سابق ممبر کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان نے جس انداز میں ٹکٹ ہولڈرز کی مہم چلائی اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی قیادت کارکنان اور یونین کونسل کے عوام کے نام ہے عوام کی بلاتخصیص خدمت باور ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے گا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور عوام کی طاقت ہے پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی ڈکٹیٹر کے خلاف کلمہ حق بلند کرتے ہوئے جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے قربانیاں دیں اب بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اگر کوئی سیاسی پارٹی گراس روٹ پر ہے وہ پیپلز پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں وہ عوام کے مسائل و معاملات اور دکھ درد سے بخوبی واقف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی خاطر پی پی پی کے قائدین عہدیداران و کارکنان نے نہ صرف جیل و بند کی صعوبتیں برداشت کیں بلکہ جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے، بھٹو خاندان نے مفادات اور سمجھوتوں کی بجائے ملک و ملت کے لیے شہادتوں کو ترجیح دی بھٹو خاندان نے ملک کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے مضبوط پاکستان شہید قائدین کا خواب اور پی پی پی کا منشور ہے، پی پی پی کے ہر دور میں ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کے عملی اقدامات اٹھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 1973 کے آئین کو اصل صورت میں بحال اور پارلیمنٹ کو بااختیار بناکر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کی پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خود مختاری دیکر قائد عوام کا وعدہ پورا کیا۔مقررین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،بے آئین ملک کو آئین دیا اور عوام کے حقوق کے لیے تختہ دار کو چوما لیا شہید ذوالفقار علی بھٹو پھانسی پر چڑھ گے مگر عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کی، شہید بھٹو نے اس وقت پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی جب پاکستان کے مفادات کا سودا کیا جا رہا تھا اور جیتی ہوئی جنگ کو شکست میں بدلہ جا رہا تھا غریب عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم تھے ان کے مقدر کے فیصلے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے پاس ہوتے تھے غریب، غریب تر اور امیر، امیر تر ہو رہا تھا شہید بھٹو نے ان حالات میں اپنے عوام کو اس طرح آواز دی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھوک بیروزگاری عدم برداشت اور استحصالی سوچ کو شکست دیکر سماجی انصاف، ترقی، روشنی کے معاشرے کو قائم کریگی اور محترمہ بینظیر بھٹو کے ہر خواب کی تعبیر کریگی۔
انہوں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں پارٹی بھرپور قوت کے طور پر سامنے آرہی ہے انشاء اللہ آئندہ مستقبل پیپلز پارٹی کا ہی ہے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال کے دوران ملک کو تباہی کے دہانے پرلاکھڑا کیا ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ لوگوں کو گھر دینے والوں نے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کیا پی ٹی آئی نے عوام سے کیاگیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی اقتدار چلے جانے کے بعد ملک اور اداروں کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں جنہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ ملکر ملک اور اداروں کے خلاف عمران نیازی اور پی ٹی آئی کی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔۔۔