کیپٹن ریٹائرڈ محمد افضل اعوان نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف،لیفٹینٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹ چیف آف سٹاف تعینات ہونے پر مبارکبا

0

مظفرآباد ڈویژن کے بزرگ سیاستدان نو منتخب ممبر ضلع کونسل یونین کونسل اعوان پٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد افضل اعوان نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف،لیفٹینٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹ چیف آف سٹاف تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام پر قائم ہونے والے مملکت خداداد پاکستان پہلا حافظ قرآن چیف آف آرمی سٹاف نیک شگون ہے، مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ سیاستدان نے اپنی یونین کونسل کے بزرگوں، نوجوانوں،بہنوں بیٹیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں چوتھی مرتبہ ممبر ضلع کونسل منتخب کر کے عوامی خدمت کا ایک مرتبہ پھر موقع فراہم کیا انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کے عوام کے حقوق کا تحفظ اور بلاتخصیص خدمت اولین ترجیح ہے-

ووٹ دینے والے اور کسی وجہ یا مجبوری کے باعث حمایت نہ کر سکنے والوں کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے انہوں نے کہا کہ 1983, 1987 اور 1991 میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کے تعاون سے ممبر ضلع کونسل منتخب ہوا اور عوام کی بلاتخصیص خدمت کی اور بلدیاتی انتخابات 2022 میں بھی عوام نے ممبر ضلع کونسل منتخب کیا عوام کی یہ محبت کبھی فراموش نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پارلیمانی بورڈ کا بھی شکریہ ادا کرنا ہوں جنہوں نے اعتماد کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کیا اور عوام سمیت مقامی پارٹی کی قیادت اور کارکنان کا بھی شکریہ ادا کرتا یوں جنہوں نے کامیابی کیلئے کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ یونین کونسل اعوان پٹی میں فری اینڈ فیئر پولنگ ہوئی ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو تنائج کچھ اور ہوتے انہوں نے انتخابات کے بر وقت انعقادِ پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان،جسٹس خواجہ محمد نسیم،جسٹس رضا علی خان اور جسٹس یونس طاہر اور چیف الیکشن کمشنر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اکتیس سال کا بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد یقینی بنایا انہوں نے کہا کہ بحیثیت منبر ضلع کونسل علاقائی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے کاموں پر خصوصی توجہ دی جائے گی کیپٹن ریٹائرڈ محمد افضل اعوان نے کہا کہ گزشتہ بیس سالوں میں ہر وزیراعظم نے گڑھی دوپٹہ کو سب ڈویڑن بنانے کا اعلان کیا مگر عملدرآمد نہیں کیا جا سکا انہوں نے کہا کہ ایک سے زائد دیہاتوں اور پانچ انتخابی حلقوں کے مرکز مظفرآباد شہر کے بعد دوسرے بڑے کاروباری مرکز گڑھی دوپٹہ کو سب ڈویڑن بنایا جائے اس سے کم آبادی کے علاقے ڈسٹرکٹ بنا دیئے گئے ہیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو تحریکِ چلانے پر مجبور ہونگے۔۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.