آزاد جموں و کشمیراصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیرِ اہتمام فکرِ اقبال کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں جماعت کے ڈویڑنل انچارج سید نیاز حسین شاہ صاحب ،ایچ او ڈی یونیورسٹی AJK انٹرنیشنل ریلیشنز محمود حسین ،پرنسپل پائلٹ ہائی سکول 2 سعید اختر اعوان اور یونیورسٹی طلبہ نے فکرِ اقبال پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے نوجوانوں کو اقبال کی فکر کو سمجھ کر اپنانے کی اشد ضرورت ہے ۔
علامہ اقبال کی فکر قرآن کریم اور حدیث مبارکہ کی تفسیر ہے ۔ آج علامہ اقبال رح کی تعلیمات اور فکر پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم اپنے معاشرے اور نوجوانوں کو صحیح سمت پر گامزن کر سکتے ہیں ۔ جس سے وہ ملک و قوم و معاشرے کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ پروگرام میں وکلاء، پروفیسرز ٹیچرز سمیت یونیورسٹی اور مختلف اداروں کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔