سموگ کے بڑھتے خدشات: تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹفیکیشن جاری نہ ہوسکا

0

لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے باعث ہفتہ میں تین روز چھٹیوں کا حکم دیا تھا۔ سکول ایجوکیشن کے مطابق چھٹیاں دینے یا ماسک پہن کر سکول بلوانے کے حوالہ سے معاملہ زیر غور ہیں، ہائی کورٹ کیجانب سے ابھی تک بچوں کو چھٹیاں دینے کے حوالے سے آرڈرز موصول نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں سموگ پر قابو پانے میں ناکامی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پنجاب میں موجودہ سموگ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے، لاہور ہائی کورٹ کے بنچ نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں میں تین تعطیلات کا اعلان کرنے کا عندیہ دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.