نومنتخب ضلع کونسلر چکوٹھی شیخ محمد صادق کے پی ٹی آئی رہنما کو جواب

0

نومنتخب ضلع کونسلر چکوٹھی شیخ محمد صادق کے پی ٹی آئی رہنما کو جواب دیتے ہوے کہا ہے کہمیں نے راولپنڈی بورڈ سے پرائیویٹ میٹرک کی سند کو جعلی قرار دینے والے خود جعلی لوگ ہیں تمام ثبوت جلد میڈیا کے سامنے رکھوں گا –

آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسل چکوٹھی سے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے نومنتخب ڈسٹرکٹ کونسلر شیخ محمد صادق نے کہا ہے کہ میری فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ہے حقائق جب سامنے آئیں گے تولگ پتہ جائے گا مخالفین شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اس طرح کی جھوٹی کہانیاں پھیلا رھے ہیں یہ افواہیں پھیلا نے والوں کو جلد عدالت لیکر جاوں گا۔

نو منتخب ڈسٹرکٹ کونسلر چکوٹھی شیخ محمد صادق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے راولپنڈی بورڈ سے پرائیویٹ میٹرک کی سند کو جعلی قرار دینے والے خود جعلی لوگ ہیں تمام ثبوت جلد میڈیا کے سامنے رکھوں گا میری جیت سازشیوں کو ہضم نہیں ہو رہی جلد ہی سازشی بے نقاب ہوں گے میرے ووٹرز،سپورٹرز بے فکر رہیں ان شاءاللہ جلد ثبوت عوام کے سامنے بھی پیش کروں گا جس کے بعد دوھ د کا دوھ د اور پانی کا پانی ہو جائے گا –

یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چھ جہلم ویلی زیشان حیدر نے مبینہ طور پر شیخ صادق پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کی میٹرک کی سند جعلی ہے زیشان حیدر کا یہ موقف جہلم ویلی بھر میں سوشل میڈیا پرٹاپ پر رہا 24گھنٹوں کی خاموشی کے بعدنو منتخب ضلع کونسلر شیخ صادق نے اپنے موقف میں پی ٹی آئی موقف کو مسترد کرتے ہوئے اپنی میٹرک کی سند کو اصلی قرار دیا –

جہلم ویلی بھر میں متعدد جیتنے اور ہارنے والے امیدواران کی جانب سے بھی جعلی اسناد جمع کرائے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمشن کامیاب امیدواروان کے ساتھ ساتھ ہارنے والے امیدواران کی اسناد بھی چیک کرائے جنہوں نے جعلی اسناد لگا کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.