مسلم لیگ ن کے نو منتخب ممبرضلع کونسل چکوٹھی شیخ صادق پرمبینہ طور پرمیٹرک کی جعلی سند ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کروانے کا الزام
پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء ذیشان حیدر کا مسلم لیگ ن کے نو منتخب ممبرضلع کونسل چکوٹھی شیخ صادق پرمبینہ طور پرمیٹرک کی جعلی سند ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کروانے کا الزام
پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء سابق امیدوار اسمبلی ذیشان حیدر نے کہا ہےکہ مسلم لیگ نون نے ہمیشہ جعل سازی سے کام لیا اور جلد ہی پکڑے گئے ضلع کونسل چکوٹھی سے نومنتخب ممبر ضلع کونسل شیخ صادق نے مبینہ طور پرمیٹرک کی جعلی سند ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کروا کر انتخابات میں حصہ لیا جس پر ہم نے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر میں درخواست دائر کی اور الیکشن کمیشن نے متعلقہ بورڈ کو ویری فکیشن کے لیےلکھا ہے جس سے ثابت ہوا کہ متعلقہ بورڈ میں اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے نومنتخب ڈسٹرکٹ کونسلر چکوٹھی شیخ صادق نے مبینہ طور پرجعلی سند کا سہارا لے کر انتخابات میں حصہ لیا –
اس انتخابات میں الیکشن کمیشن کے کروڑوں روپے کے اخراجات ہوئے الیکشن منعقد کروانے میں اب دوبارہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کے اخراجات ہوں گے لہذا اس کو فوری طور پر الیکشن کمیشن نااہل قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا اعلان کرےاور جملہ اخراجات اسی امیدوار کو بطور جرمانہ عائد کرےاس کے علاوہ جعل سازی کی جملہ سزا دی جائےضلع جہلم ویلی بھر میں جملہ امیدوران کی اسناد کی ویری فکیشن کروائی جائے بہت سارے افراد نے جعلی سند پر الیکشن میں حصہ لیا –
اس کی تحقیقات کی جائیں ن لیگ کے مبینہ طور پر جہلم ویلی سے دو ممبران ضلع کونسل اور چھ ممبران یونین کونسل کی اسناد جعلی ہیں تحریک انصاف چکوٹھی کے کارکنان کو مبارکباد فتح حق اور سچ کی ہوئی
[…] مسلم لیگ ن کے نو منتخب ممبرضلع کونسل چکوٹھی شیخ صادق پر… […]