حویلی سٹوڈنٹ آرگنائزیشن جامعہ کشمیر کی سالانہ تقریب کا انعقاد

15

مظفرآباد (سٹاف رپورٹر)حویلی سٹوڈنٹ آرگنائزیشن جامعہ کشمیر کی سالانہ تقریب کا انعقاد ایک نجی ریسٹورنٹ زیرو پوائنٹ جلال آباد کے مقام پر کیا گیا ۔ اس تقریب کا انعقادسیدطلال گیلانی کی زیر سرپرستی حویلی کے طلبہ و طالبات جو جامعہ کشمیر میں زیر تعلیم ہیں ان کی طرف سے کیا گیا ۔ تقریب میں حویلی سے تعلق رکھنے والے آفیسرز اور وکلاء (حال مقیم مظفرآباد) نے شرکت کی ۔

تقریب کے مہمانان گرامی جن میں کمشنر بحالیات چوھدری فرید صاحب، سینئر پروفیسر جامعہ کشمیر سید ندیم حیدر بخاری صاحب، منظور قادر ڈار ایڈوکیٹ صدر جموں کشمیر لبریشن لیگ، شیخ اسلم ایڈووکیٹ سابق امیدوار بار کونسل، خواجہ ارشد اقبال ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، شیخ شکیل ایڈوکیٹ، پروفیسر شعبہ جیالوجی سلیم مغل صاحب، پلاننگ آفیسر سید افتخار شیرازی صاحب، پروفیسر ڈاکٹر سید باسط بخاری صاحب، میڈم عابدہ شیرازی، سجاد بخاری صاحب آئی آفیسر بینک آزاد جموں کشمیر، سید احمد بلال شاہ تائیکوانڈو کوچ جامعہ کشمیر، سید علی اختر گیلانی صاحب، اسامہ مغل صاحب سرپرست میرپور سٹوڈنٹ آرگنائزیشن، سردار عالیان ساجد، سید حسنین گیلانی و دیگر نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ سال 2022 میں ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ جن میں نوجوان شاعر سید جواد حاشر ایڈوکیٹ، عدنان حمید اور معین آفریدی نے بھی شرکت کی ۔

سید ریاض حیدر بخاری ایس ایس پی مظفرآباد بوجہ بلدیاتی انتخابات پروگرام میں شرکت نہیں کر سکے لیکن بذریعہ ٹیلی فون حویلی کے تمام طلبہ کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ تمام مقررین نے حویلی سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے پروگرام کو سراہا اور طلبہ کے مسائل کو دیکھتے ہوئے آرگنائزیشن کے نام سے اکاؤنٹ بنانے پر اتفاق ہوا جس میں تمام آفیسرز اور وکلاء مستحق طلبہ و طالبات کی مدد کے لئے ہر مہینے ڈونیشن دیں گے ۔ چوہدری فرید صاحب کمشنر بحالیات نے آرگنائزیشن کو رجسٹرڈ کروانے کی ذمہ داری لی اس کے علاوہ ہر مہینے طلبہ کی رہنمائی کے لیے سیمینار;223;سیسشن جو کہ مختلف عنوانات پر مشتمل ہوں گے کروائے جائیں گے ۔ سکالر شپ کے حوالے سے طلبہ کو رہنمائی دی جائے گی، ٹرانسپورٹ اور یونیورسٹی کے اندر حویلی کے طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سینئر پروفیسر سید ندیم حیدر بخاری صاحب نے مکمل طور پر تعاون کا یقین دلایا ۔ وکلا صاحبان نے ایک لیگل ٹیم تشکیل دینے کا اعلان کیا جو حویلی کے طلبہ کے تمام قانونی معاملات دیکھے گی ۔

اس کے علاؤہ بلڈ بینک اور طلبہ کی رہائش کے مسئلے کو بھی حل کیا جائے گا ۔ آخر میں آرگنائزرز کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گے اور حویلی سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے نام سے ایک کیک کاٹا گیا ۔ تمام مقررین نے حویلی سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے آرگنائزر کو مبارکباد دی جن میں ویلج ویو مارکی مظفرآباد کے آنر ہارون راٹھور صاحب، اویس خٹک ایڈوکیٹ صاحب، سید طلال گیلانی، محسن راٹھور، طیب راٹھور، ارسلان کیانی، محسن شفیق، خاقان احمد اور آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ۔



Leave A Reply

Your email address will not be published.