مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے مظفر آباد ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات کے 99 فیصد سے زائد کے نتائج جاری کر دیئے ۔
بلدیاتی انتخابات کےنتائج
تحریک انصاف 197 نشستوں کے ساتھ بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آگئی پیپلز پارٹی 194 نشستوں کے ساتھ دوسرے، مسلم لیگ ن 127 تیسرے نمبر پر آگئی مسلم کانفرنس 22، جے کے پی پی ، جماعت اسلامی ایک ایک نشست لینے میں کامیاب
جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 197 نشستوں کے ساتھ لا رجسٹ پارٹی کے طور پر سامنے آگئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی 194 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن 127 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔ مسلم کانفرنس 22 نشستیں لینے میں کامیاب جموں وکشمیر پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی اور تحریک لبیک نے ایک ایک نشست اپنے نام کر لی۔
بلدیاتی انتخابات ڈسٹرکٹ کونسلوں کےنتائج
الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق تین ڈسٹرکٹ کونسلوں کے لئے 74 نشستوں پر 73 کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف 32 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے ، پیپلز پارٹی 22 پاکستان مسلم لیگ ن 11 ، آزاد امیدوار 4 مسلم کانفرنس 3، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی 1 نشست لینے میں کامیاب۔
بلدیاتی انتخابات یو نین کو نسلوں کےنتائج
74 یو نین کو نسلوں کے 535 میں سے 531 کا نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا ہے جس کی کل نشستیں 158 میں تحریک انصاف دوسرے نمبر پر 148، پاکستان مسلم لیگ ن 98، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس 17 تحریک لبیک 1 جماعت اسلامی 1 جبکہ آزاد امیدواروں نے 108 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔
بلدیاتی انتخابات میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کےنتائج
میونسپل کارپوریشن مظفر آباد کی کل 36 نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن لا رجسٹ پارٹی کے طور پر سامنے آگئی جس نے 12 نشستیں حاصل کی ہیں پاکستان تحریک انصاف دوسرے نمبر پر 8 نشستوں کے ساتھ براجمان، پاکستان پیپلز پارٹی 7، اور آزاد امیدواروں نے بھی 7 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ مسلم کا نفرنس کے دو امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں جو پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ہیں اس طرح پی ٹی آئی کی دس نشستیں ہو چکی ہیں۔
ٹاؤن کمیٹیوں کی 14 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے برابر برابر 5 نشستیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے 2 اور آزاد امیدواروں نے بھی 2 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اب تک صرف ڈسٹرکٹ کونسل کی ایک اور یونین کونسل کی چار نشستیں کے نتائج روکے گئے ہیں باقی تمام نتائج الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیے
ہیں
[…] […]