چکوٹھی : وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کا جلسہ عام سے خطاب

1

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے چکوٹھی ذیشان حیدر کی دعوت پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا یونین کونسل کھلانا میں چکوٹھی تا کھلانا 10 کلومیٹر روڈ،چکوٹھی میں اداروں کی اپگریڈیشن اور پختہ سڑکات،چناری اور ٹاؤن ہٹیاں بالا،سیناں دامن،سراں،ٹاون چکار،سلمیہ تحصیل چکار کے جتنے بھی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا سب پر من و عن عملدرآمد ہوگا-

ذیشان حیدر کو میں نے اپنا چھوٹا بھائی کہا ہے اس کی زبان کو سردار تنویر الیاس کی زبان سمجھا جائے ذیشان حیدر وہ واحد نوجوان ہے جس کا عمران خان نے مجھ سے 3 بار پوچھا کہ جیتا کہ نہیں الیکشن ہار جیت ہوتی رہتی ہے اس ملک میں نوابزادہ نصر اللہ خان جیسے لوگ ہار گئے اگلا الیکشن ذیشان حیدر کا ہے اور وہ جیتے گا ذیشان حیدر نے جتنے اعلانات کیئے ہیں سب منظور کیئے جاتے ہیں-

ہٹیاں بالا خوبصورت ضلع ہے اس حلقے کو میں اپنا حلقہ قرار دیتا ہوں میرا ایم ایل اے یہاں سے ذیشان حیدر ہے راجہ فاروق حیدر خان کا میں احترام کرتا ہوں وہ سابق وزیراعظم ہیں مگر کل جس طرح انہوں نے کہا کہ میں یہاں نہ آؤں تو دکھ ہوا کہ میں نے سنا تھا جہلم ویلی کے لوگ مہمان نواز ہیں چھوٹا دل نہیں رکھنا چاہیے انشاء اللہ۔ بلدیاتی انتخابات میں واضح مارجن سے کامیابی حاصل کریں گے اور پی ٹی آئی بلدیات کی بھی حکومت بنائے گی انشاء اللہ الیکشن کے بعد تفصیلی دورہ کروں گا جہلم ویلی بدلے گا میں آپ کی محبت عقیدت احترام کا بہت مشکور ہوں-

ذیشان حیدر جو بھی کہے گا اس پر عمل درآمد میری زمہ داری ہے،اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی ذیشان حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار تنویر الیاس کا مشکور ہوں جنہوں نے اس مصروفیت میں سے ہمارے لیئے وقت نکالا سردار تنویر الیاس کی خصوصی دلچسپی اور محبت سے ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے سردار تنویر الیاس نے مجھے اپنا چھوٹا بھائی کہا ہے اور اس کی لاج ہمیشہ رکھتے ہیں انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور پی ٹی آئی کلین سویپ کرئے گی ہمارا مقابلہ پی ڈی ایم سے ہے جن 5 جماعتوں کو مل کر بھی ہمارے مقابلے میں امیدوران نہیں مل رہے ہیں چیلنج کرتا ہوں کہ بلدیاتی انتخابات میں حلقہ نمبر 6 میں سے سب سے زیادہ ووٹ ہم لیں گے ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے اور اسے شکست دیں گے-

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس سابق امیدوار اسمبلی پی ٹی آئی ذیشان حیدر کی دعوت پر جلسہ عام میں شرکت کے لیے چکوٹھی جہلم ویلی پہنچے تھے سردار تنویر الیاس بزریعہ ہیلی کاپٹر چکوٹھی پہنچے ہیلی پیڈ پر سابق امیدوار اسمبلی پی ٹی آئی ذیشان حیدر نے استقبال کیا چکوٹھی جلسہ عام میں پہنچنے پر کارکنان پی ٹی آئی نےوزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کا شاندار استقبال کیا فضاء جیئے عمران خان ،جیئے تنویر الیاس ،جیئے ذیشان حیدر کے نعروں سے گونج اٹھی اس موقع پر امیدوران امیدوار برائے یونین کونسل کھلانا چوہدری زاہد فرید ،امیدوار برائے یونین کونسل چکوٹھی راجہ عاطف امیدوار برائے یونین کونسل چکار اخلاق کیانی ،امیدو برائے یوسی سلمیہ راجہ وقار امتیاز ،امیدوار برائے ٹاؤن کمیٹی چکار ناصر شاہ، صوبیدار رفاقت ،امیدوار برائے یونین کونسل سراں سید زین السلام گیلانی ، امیدوار برائے ٹاون ملکپورہ شوکت کگھڑ ،امیدوار برائے ٹاون دھنی شاہدرہ ممتاز شیخ ،امیدوار برائے یونین کونسل سینا دامن سر دار طاہر اسرائیل، امیدوار برائے یونین کونسل چناری سید عجائب ہمدانی،یونین کونسل گجربانڈی طیب منظور کیانی نے خطاب کرتے ہوئے اپنے اپنے انتخابی یوسی،ٹاون کے مسائل پیش کیئے جن کو وزیراعظم آزادکشمیر نے منظور کرلیا-

1 Comment
  1. […] امور کشمیر قمرالزمان کائرہ اور دیگر کے ہمراہ ایل او سی چکوٹھی کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.