وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس خان آج بعد از نماز جمعہ جہلم ویلی چکوٹھی کے مقام پر جلسہ عام سے خصوصی خطاب کریں گے
وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس خان آج بعد از نماز جمعہ چکوٹھی کے مقام پر جلسہ عام سے خصوصی خطاب کریں گے
وزیراعظم آزادکشمیر و صدر تحریک انصاف آزادکشمیر سردار تنویرالیاس خان آج بعد از نماز جمعہ جہلم ویلیچکوٹھی کے مقام پر جلسہ عام سے خصوصی خطاب کریں گے ۔ جلسہ عام کا آغاز 2:00 بجے ہوگا۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی 1:40بجے ندول جامعہ مسجد سے چکوٹھی کی جانب روانہ ہوگئی ریلی میں قافلوں کی صورت میں کارکنان بھرپور شرکت کریں ۔ نماز جمعہ ہٹیاں بالا میں ادا کر نے کے بعد ریلی کی صورت میں چکوٹھی روانہ ہونگے-
امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم آزادکشمیر و صدر تحریک انصاف آزادکشمیرسردار تنویرالیاس خان آج بعد از نماز جمعہ چکوٹھی کے مقام پر جلسہ عام سے خصوصی خطاب کریں گے ۔
جلسہ عام کا آغاز 2:00 بجے ہوگا۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی 1:40بجے ندول جامعہ مسجد سے چکوٹھی کی جانب روانہ ہوگئی ریلی میں قافلوں کی صورت میں کارکنان تحصیل چکار سے امیدوار برائے یونین کونسل چکار اخلاق کیانی ،امیدوار برائے یوسی سلمیہ راجہ وقار امتیاز ،امیدوار برائے ٹاؤن کمیٹی چکار ناصر شاہ، صوبیدار رفاقت ،امیدوار برائے یونین کونسل سراں سید زین السلام گیلانی ، امیدوار برائے ٹاون ملکپورہ شوکت کگھڑ ،امیدوار برائے ٹاون دھنی شاہدرہ ممتاز شیخ ،امیدوار برائے یونین کونسل سینا دامن سر دار طاہر اسرائیل، امیدوار برائے یونین کونسل چناری سید عجائب ہمدانی اور جملہ وارڈز کے امیدواران شرکت کریں گے جبکہ جلسے کی انتظامات امیدوار برائے یونین کونسل کھلانا چوہدری زاہد فرید ،امیدوار برائے یونین کونسل چکوٹھی راجہ عاطف و جملہ وارڈز کے امیدوران و کارکنان سرانجام دیں گے۔جلسے کے انتظامات مکمل کر لیے گے۔
جہلم ویلی کو پی ٹی آئی کے پرچموں سے سجاد یا گیاعوام میں زبردست اور بھرپور جوش وخروش پایا جارہا ہے ۔عوامی حلقوں نے وزیر اعظم آزاکشمیر سردار تنویرالیاس خان کے دورہ جہلم ویلی بڑی اہمیت کا حامل کردار دیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی میں وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس خان کا جلسہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔