وزیراعظم ریاست جموں وکشمیرسردار تنویر الیاس خان نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اور لائل واریئرزکے وفد کو دئیے گئے پر تکلف عشائیہ کے موقع پر خطاب
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اور لائل واریئرزکے وفد کو دئیے گئے پر تکلف عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین جگہ ہے۔ آزادخطہ امن کا گہوارہ ہے، یہاں پر آپ ہر قسم کی انڈسٹر ی لگا سکتے ہیں، ون ونڈو آپریشن کے ذریعے آپ کو ہر قسم کی سہولت دیں گے، یہاں پر آپ سرمایہ کاری کریں۔ حکومت آزادکشمیر تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔
آئی ٹی ٹیکسٹائل، ڈیری، پولٹری سمیت دیگر مختلف شعبوں کے اندر چھوٹ دیں گے تاکہ سرمایہ کار آئیں اور خطہ میں کام کریں۔ کشمیر آپ کا اپنا ہے، آپ سرمایہ کاری کے لیے آئیں، حکومت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔
فیصل آبادپر ہمیں فخر ہے۔ فیصل آباد معاشی اعتبار سے اپناایک الگ منفرد مقامرکھتا ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی و خوشحالی میں فیصل آبادی چیمبر آف کامرس کا اہم رول رہا ہے۔
وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر درندگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ لائن آف کنٹرول پر رہنے والے ہندوستان کی افواج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر رہنے والوں کے حوصلے بلند ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری 23نومبرکا دن ان شہداء کی یاد میں مناتے ہیں جو2016میں نیلم میں ہندوستان کی جارحیت کا نشانہ بن گئے تھے۔ ہم ان 12 شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے حوصلے، عزم اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔
کشمیر میں دریا، پہاڑ اور وادیاں جنت کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ کشمیر میں آئیں اور سرمایہ کاری کریں۔ حکومت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔ آزادکشمیر میں آنے والے سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع میسر آئیں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر میں سرمای کاری کرنیولوں کو آزادجموں وکشمیر بینک سے قرض بھی دیں گے۔
آزادکشمیر میں 31سال بعد بلدیاتی الیکشن ہونے جار ہے ہیں لیکن کچھ عناصر الیکشن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے۔ اس سے عوام میں خوشحالی آئے گی اور ریاست میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔
تقریب سے صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس ڈاکٹر خرم طارق، چیئرمین لائل واریئرزتاثیر اکرام رانا اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر وزیرخزانہ عبدالماجد خان، وزیر جنگلات محمد اکمل سرگالہ، ڈپٹی سپیکر محمد ریاض گجر، وزیر صنعت و تجارت محمد مقبول گجر، مشیر حکومت حافظ حامد رضا،چوہدری اکبر، جاوید بٹ، راجہ منصور خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی، سیکرٹریز حکومت، سربراہان محکمہ جات، فیصل آباد چیمبر آف کامرس اور لائل واریئرزکے ممبران و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
تقریب کے اختتام پر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کو صدر چیمبر آف کامرس فیصل آباد ڈاکٹر خرم طارق اورچیئرمین لائل واریئرزتاثیر اکرام رانا نے یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ وزیراعظم آزدکشمیر نے ڈاکٹر خرم طارق اور تاثیر اکرام رانا کو بھی سوینئر دیا۔
اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بے روزگاری کے خاتمہ کے حوالہ سےHumanity Appکا بھی افتتاح کیا۔
[…] وزیراعظم آزادکشمیر و صدر تحریک انصاف آزادکشمیر سردار تنویرالیاس خان آج بعد از نماز جمعہ جہلم ویلیچکوٹھی کے مقام پر جلسہ عام سے خصوصی خطاب کریں گے ۔ جلسہ عام کا آغاز 2:00 بجے ہوگا۔ […]