جوڈیشل کمپلیکس کھوئی رٹہ کا افتتاح

0

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر عدالت عالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ نے جوڈیشل کمپلیکس کھوئی رٹہ کا افتتاح کر دیا-

جسٹس ہائی کورٹ سردار اعجاز خان،وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات سمال انڈسٹریز و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نیئر،ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز،ایکسیئن عمارات رضوان شبیر مرزا،صدر ڈسٹرکٹ بار کوٹلی راجہ مسعود خان،سینئر وکلااور بار کونسل،کوٹلی اور کھوئی رٹہ بار کے عہدیدار بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر عدالت عالیہ جسٹس صداقت حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بڑی اہمیت کا حامل ہے آج کھوئی رٹہ جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا گیا۔

پی پی ایچ 60 فیصد بجٹ عدالتی انفراسٹرکچر پر خرچ کررہا ہے۔ مظفرآباد میں عدلیہ کی سب سے بڑی عمارت(کورڈ ایریا کے اعتبار سے)بن رہی ہے۔

کھوئی رٹہ میں 200 مقدمات ہیں ایڈیشنل تحصیل فوجداری عدالت کے لئے لکھا ہوا ہے۔ قاضی صاحبان کے لئے مراعات ہونی چاہئیے یہ لا گریجویٹ بھی ہیں،تجویز رکھتا ہوں کہ قانونی سازی کرکے یک رکنی عدالت قائم کی جائے تاکہ بغیر خرچے کے عدالتوں کی کمی پوری ہو جائے گی۔

اس طرح (۷۲)بہتر عدالتیں مزید قائم ہو جائیں گی۔لکھ کر دیا ہوا ہے کہ انڈیپینڈنٹ ڈرگ عدالت کے قیام کے لئے اسامیاں دی جائیں۔ عدلیہ واحد شعبہ ہے جو حکومت کو ریوینیو دیتا ہے۔جوڈیشل کمپلیکس کی دوسری منزل میں فوری طور بار روم دیں گے۔

نیشنل بنک اکاونٹ کا مسئلہ ایک ہفتہ میں حل کر دوں گا۔ یہ عمارت غریب لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہے۔ لوگوں کو سہولتیں دیں۔ وکلا بھی اپنے اپ کو اللہ کی ناراضی سے بچائیں۔ اصل فریق غریب عوام ہیں انھیں انصاف دیں۔ حکومت کے کام روکتے نہیں۔عوام کے مفاد میں حکومتی کام فوری کرتے ہیں۔وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمارت عدالت سول جج کھوئی رٹہ جناب چیف جسٹس کی دلچسپی کی وجہ سے وقت پر مکمل ہوئی۔

وکلا کے لئے بار روم بنایا جائے گا۔ ہمیں اپنی عدلیہ پر فخر ہے۔ عدالتوں کا وقار بحال ہے اور عوام کو انصاف مہیا ہورہا ہے۔ ڈرگ کورٹ قائم کی جائے تاکہ منشیات کے متعلق مقدمات کی فوری سماعت ہو سکے۔ آزاد کشمیر میں نئے ججز کی تعیناتی سے عوام کو ریلیف ملا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات سمال انڈسٹریز و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نیئرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر تحصیل کھوئی رٹہ بار کے مطالبات پورے ہونے چاہئیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحصیل کھوئی رٹہ میں ججوں کی کمی دور ہونی چاہئے فنڈز حکومت فراہم کرے گی۔چوہدری وسیم کفایت صدر تحصیل کھوئی رٹہ بار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھوئی رٹہ میں مقدمات کی بھر مار ہے جبکہ ماتحت عدلیہ کے ججز سمیت عملہ کی کمی ہے۔

وکلا کے لئے چیمبرز کی کمی ہے،نیشنل بنک کھوئی رٹہ میں سرکاری فیسوں کی رقوم جمع کرانے کے کئے کھاتہ کھولا جائے۔تقریب سے جاوید شاہدایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.