عمران خان کو دوبارہ قاتلانہ حملے کا خدشہ
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ’میری جان کو اب بھی خطرہ ہے، وہ لوگ دوبارہ بھی مجھے مارنے کی کوشش کر سکتے ہیں‘۔
عمران خان نے فرانسیسی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ مجھے ختم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ میری پارٹی پاکستان کی سب سے مقبول ترین سیاسی پارٹی ہے اور مجھے بڑے پیمانے پر عوامی حمایت حاصل ہے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے راستے سے ہٹانے کا واحد طریقہ مجھےمارنا ہے لہٰذا خطرہ ابھی بھی موجود ہے‘۔