یونین کونسل چکوٹھی بازار میں پی ٹی آئی کے دفترکاافتتاح

0

یونین کونسل چکوٹھی بازار میں پی ٹی آئی کے دفترکاافتتاح کردیا گیا-

دفتر کا افتتاح سابق امیدوار اسمبلی پی ٹی آئی ذیشان حیدر نے کیا-

پی ٹی آئی یونین کونسل چکوٹھی میں دفتر کا افتتاح کردیا گیا سابق امیدوار اسمبلی پی ٹی آئی ذیشان حیدر نے افتتاح کیا-
چکوٹھی پہنچنے پر ذیشان حیدر کا امیدوار یونین کونسل چکوٹھی راجہ عاطف خان،لوکل کونسلرز کے امیدواران شبیر عباسی،شبیرمغل،شیخ عبدالرشید،چوہدری جہانگیر بدر،محمود احمد گجر،تنویر کاظمی نے کارکنان کے ہمراہ شاندار استقبال کیا-

فضاء عمران خان ،سردار تنویر الیاس ،ذیشان حیدر کے نعروں سے گونج اٹھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ذیشان حیدر نے 30 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کروانا ہی موجودہ حکومت کا اہم کارنامہ ہے آج الیکشن کمیشن کی جانب سے پریس کانفرنس اور وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس،صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دوٹوک مؤقف کے بعد بلدیاتی انتخابات کی راہ میں حائل کوئی رکاوٹ نہیں ہے ماسوائے اپوزیشن کے جوکہ چاہتی ہے کہ اقتدار نچلی سطح پر منتقل نہ ہو-

انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ 27 نومبر کو سردار تنویر الیاس وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں بلا چلے گا اپوزیشن نام نہاد اتحاد کو چکوٹھی سمیت جہلم ویلی بھر میں شکست دیں گے-

چکوٹھی کے مسائل کا علم ہے انشاء اللہ ایل او سی کے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے چکوٹھی میں نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے شاندار کرکٹ گراؤنڈ بنائیں گے جس کے لیئے ضلعی انتظامیہ زمین کے حصول کے لیے تحریک کرئے محکمہ سپورٹس آزاد کشمیر میں فنڈز مختص ہیں-

بینسر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے محکمہ سیاحت آزاد کشمیر کے تعاون سے بینسر پختہ روڈ اور گیسٹ ہاؤس کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جاسکے-

چکوٹھی وسطی میں فرسٹ ایڈ پوسٹ کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ چکوٹھی ایل او سی پر واقع ہے اس کی ایک تاریخی حیثیت ہے یہاں پر چند سیاسی ٹھیکداروں نے اس کے حقوق غصب کیئے ہیں اب انشاء اللہ راجہ عاطف خان ،شبیر عباسی،شبیرمغل،شیخ عبدالرشید،چوہدری جہانگیر بدر،محمود احمد گجر،تنویر کاظمی، کی قیادت میں پڑھے لکھے اور باکردار لوگ مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں گے-

حکومت آزاد کشمیر کے پاس وافر فنڈز ہیں جوکہ جیتنے والے امیدواران کے زریعے خرچ کیئے جائیں گے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نون ،پیپلزپارٹی سے راجہ لیاقت علی خان ،چوہدری حمید،چوہدری گلفراز،نثار مغل،راجہ وقار،سعید احمد،احمد علی شاہ،سمیت مختلف افراد نے خاندان برداری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی-

Leave A Reply

Your email address will not be published.