آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کیلئے سیکورٹی فورسز نہ ملنے کی صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی

0

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کیلئے سیکورٹی فورسز نہ ملنے کی صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی فورسز کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اورحکومت کی طرف سے سیکورٹی فورسز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے،ترجمان الیکشن کمیشن
اخبارات، سوشل، ڈیجیٹل و الیکٹرانک میڈیا میں شائع ہونے والی خبر جس میں الیکشن کمیشن کے حوالہ سے تحریر ہے کہ سیکورٹی فورسز نہ ملنے کی صورت میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے راہنمائی کا فیصلہ کیا ہے خلاف حقائق اور بے بنیاد ہے، ترجمان الیکشن کمیشن
یہ خبر الیکشن کمیشن کے حوالہ سے بغیر کسی رابطہ و تصدیق کے اپنے طور پر شائع کی گئی ہے۔ترجمان
الیکشن کمیشن کی طرف سے نہ تو کوئی ایسافیصلہ کیا گیا ہے اور نہ ہی اس طرح کا کوئی معاملہ زیر غور ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کے حوالہ سے بغیر تصدیق کے خبر شائع کرنے پر متعلقین کو الگ سے نوٹسز بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن

Press relesae
Leave A Reply

Your email address will not be published.