سٹی کیمپس کے طلباء کا جشن جامعہ کے نام سے سپورٹس ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ

14

سٹی کیمپس کے طلباء کا جشن جامعہ کے نام سے سپورٹس ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ۔


16,17,18 نومبر کو ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا، آخری روز محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا


شعبہ قانون،انٹرنیشنل ریلیشنز،ہیلتھ سائنس اور پبلک ہیلتھ کے طلباء کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا
مظفرآباد (سٹاف رپورٹر)سٹی کیمپس میں کیمپس طلباء کے زیر اہتمام ”جشن جامعہ” سیزن ون کے نام سے سپورٹس ایونٹ کا انعقاد 16,17,18نومبر کو کیا جائے گا۔

تین روزہ ایونٹ میں کرکٹ،بیڈمنٹن،فٹ بال،ٹیبل ٹینس،رسہ کشی،سپون ریس اور آخری روز محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شعبہ قانون،انٹرنیشنل ریلیشنز،ہیلتھ سائنس اور پبلک ہیلتھ کے طلباء کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کی سرگرمیوں کو فروغ دینا نہایت ضروری ہے۔سپورٹس ایونٹ منعقد ہونے سے کرکٹ،بیڈمنٹن و دیگر کھیلوں میں نیا ٹیلنٹ یونیورسٹی کو ملے گا جو نیشنل و انٹرنیشنل مقابلہ جات میں یونیورسٹی کی نمائندگی کر سکیں گے۔طلباء کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جامعہ کشمیر طلباء و طالبات کو کھیلوں میں شرکت کا بھر پور موقع دے اور تینوں کیمپس کو ملا کر ایک جامعہ کی سطح پر سپورٹس ایونٹ کا انعقاد کرے۔،

ملک کی تیز رفتارترقی کے لئے نوجوان نسل کی ذہنی اور جسمانی مضبوطی انتہائی ضروری ہے جس کے لئے کھیلیں اور ہم نصابی سرگرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.