یونیورسٹی وف آزاد جموں & کشمیرنے انیسویں کانووکیشن میں 12ہزار سے زیادہ طلبہ و طالبات کو اسناد عطا کردیں
–یونیورسٹی وف آزاد جموں کشمیرنے انیسویں کانووکیشن میں 12ہزار سے زیادہ طلبہ و طالبات کو اسناد عطا کردیں
جامعہ کشمیر نے انیسویں کانووکیشن میں 12ہزار سے زیادہ طلبہ و طالبات کو اسناد عطا کردیں49 نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز،25کو ڈاکٹریٹ اور دو سو کو ایم فل کی ڈگریاں دی گئیں
یونیورسٹی وف آزاد جموں کشمیر – جامعہ کشمیر نے انیسویں کانووکیشن میں 12ہزار سے زیادہ طلبہ و طالبات کو اسناد عطا کردیں49 نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز،25کو ڈاکٹریٹ اور دو سو کو ایم فل کی ڈگریاں دی گئیں۔
صدر ریاست و چانسلر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نووکیشن کی صدارت کی،کامیاب طلبہ اور ان کے والدین کو چانسلر اور وائس چانسلر کی جانب سے مبارکباد۔
-نوجوان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا شکار اپنے بھائیوں،بہنوں کی آزادی کے لیے موثر آواز بنیں
یرسٹر سلطان محمود
کنگ عبداللہ کیمپس چھتر کلاس کو علم و آگاہی کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہیں، وائس چانسلر ڈاکٹر کلیم عباسی
مظفرآباد (شعبہ تعلقات عامہ) پریس ریلز مورخہ 10 نومبر2022ء
یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر نے جمعرات کے روز اپنے انیسویں کانووکیشن میں مختلف شعبہ جات سے فارغ التحصیل ہونے والے مجموعی طور پرایک ہزارسے زائد طلباء و طالبات کو اسناد عطاء کردیں۔صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر جامعہ کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے 49 نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز سے بھی نوازا۔صدر ریاست جو تقریب کے مہمان خصوصی بھی تھے نے پچیس ڈاکٹریٹ، دوسو سے زائدایم فل اورایم اے / ایم ایس سی، بی ایس، بی کام اور ایل ایل بی، بی ایڈ، ایم ایڈ آن کیمپس/آف کیمپس مجموعی طور پر 12ہزار سے زائد طلباء وطالبات کواسناد تعلیم عطاء کیں۔
صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جامعہ کے نوتعمیر شدہ کنگ عبداللہ کیمپس چھتر کلاس میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلباء اور ان کے قابل فخر والدین کو ان کی زندگی کی اعلیٰ ترین کامیابی پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ آج طلباء ان کے والدین اور اساتذہ کے لیے ایک یادگار دن ہے اوریہ قوم کے لیے بھی ایک تاریخ ساز لمحہ ہے کیونکہ مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی ایک کھیپ کو قوم اور ملک کی خدمت کے لیے تیار کردیا گیا ہے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ میں سے بہت سے نوجوانوں کے والدین کے لیے یہ اس اعتبار سے بھی انتہائی خوشی کا دن ہے کہ جنہوں نے اپنا وقت، توانائی، اور محنت سے کمایا ہوا پیسہ آپ کو معیاری تعلیم دینے میں لگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یقیناآپ کے والدین نے اپنی ذاتی خوشیوں اور راحتوں کو اس لیے قربان کیا کہ آپ کو ایسی تعلیم ملے جو آپ کو بہتر مستقبل کی طرف لے جائے
آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے طلباء کونصیحت کی کہ وہ لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب رہنے والے اور بھارتی قابض فوجیوں کے ہاتھوں بربریت کا سامنا کرنے والے اپنے بھائیوں اور بہنوں کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے خود کو تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غلامی کی زنجیروں میں جکڑے آزادی کی اپنی عظیم جدوجہد کی کامیابی کے لیے آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں اور اس یقین کا اظہار کیا کہ آزادخطے کے نوجوان انہیں مایوس نہیں کریں گے۔اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے صدرریاست، چانسلر جامعہ اور شرکاء تقریب کو گزشتہ سال کی تعلیمی، تحقیقی،نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کامیاب گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے یونیورسٹی کے اساتذہ کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانووکیشن طلباء کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ زندگیوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
یہ نہ صرف ڈگریوں اور اعزازات کی شکل میں انعام کا دن ہے بلکہ ان طلباء کے لیے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک نئے سفرکا آغاز بھی ہے۔وائس چانسلر نے کہا کہ آزادریاست کی یہ قدیم اور پہلی مادر علمی ہے جو انجینئرنگ سے لے کر میڈیکل سائنسز اور سماجی علوم سے لے کر اپلائیڈ سائنسز تک کے درجنوں شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم فراہم کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت جامعہ کشمیر اپنے 29 شعبہ جات کے تحت 86 ڈگری پروگرامز پیش کر رہی ہے جن میں داخلہ حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد تقریباً نو ہزار سے تجاوزکرچکی ہے جو جامعہ کے مسابقتی تعلیمی معیار کا بین ثبوت ہے۔
جامعہ کشمیر کی مختلف کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ سعودی حکومت کی فراخدلانہ مالی امداد سے چھترکلاس میں شانداراور جدیدعمارات وتعلیمی سازوسامان سے مزین کنگ عبداللہ کیمپس وہ پیش رفت ہے جس پر طلبا، ان کے والدین، ریاست کی حکومت اور مقامی کمیونٹی کو فخر کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس کیمپس کی تعمیر اور یہاں چودہ تعلیمی شعبہ جات کی منتقلی کے بعد جامعہ کشمیر کی مکانیت کا دیرینہ مسئلہ حل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے 2.22 بلین کے اضافی فنڈز کا حصول اور ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 400 ملین روپے کے منصوبے کی منظوری سے اس نئے کیمپس میں ضروری سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی معیار کو بہتر کرنے میں بے پناہ مددملی ہے۔ڈاکٹر کلیم عباسی نے بتایا کہ جامعہ کشمیر کو ہایئرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے بہتر درجہ بندی ملنے کے علاوہ گزشتہ پانچ سالوں میں تحقیق و ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق کے میدان میں یہ کامیابیاں جامعہ کے اساتذہ اور طلباء کی معیاری تحقیقی عمل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔قبل ازیں کانووکیشن کے باقاعدہ پر جلوس علمی نکالا گیا جو قطار میں چل کر پنڈال میں پہنچا۔اس موقع پر تقریب میں شامل طلباء وطالبات اور شرکاء نے معزز اساتذہ کے احترام میں کھڑے ہوکر انہیں سلامی پیش کی۔تقریب میں میرپوریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر بریگیڈئیر(ر) یونس جاوید،وائس چانسلر وویمن یونیورستی باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید اور دیگر نے خصوصی شرکت کی