گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ، چیئرمین پی ٹی آئی زخمی

0

گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی  جس سے چیئرمین پی ٹی آئی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی ہے۔

پولیس کا کہناہےکہ فائرنگ  کے وقت عمران خان کا کنٹینر بھی اللہ والا چوک میں موجود تھا۔

اللہ والا چوک پر فائرنگ کےبعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیا،  واقعے کے بعد عمران خان کو فوری طور پر کنٹینر سے اتار گاڑی میں لے جایا گیا اور وہ محفوظ رہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حملہ آور عمران خان کے کنٹینر کے نیچے موجود تھا جس نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.