ریاست جموں وکشمیر حکومت کا ضرورت مند اور مستحق افراد کیلئے گھر بنانے آغاز

28

ریاست جموں وکشمیر حکومت کا ضرورت مند اور مستحق افراد کیلئے گھر بنانے آغاز

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردارتنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ضرورت مند اور مستحق افراد کیلئے آئندہ ہفتے KORT کے تعاون سے آزادکشمیر میں 500 گھروں اور شہداء کشمیر کی فیملیز کیلئے 100 اپارٹمنٹس کی تعمیر کا آغاز کرنے جارہے ہیں.

جبکہ شاہین فاونڈیشن کے اشتراک سے حکومت آزادکشمیر میں فری ایمبولینس سروس شروع کرنے جارہی ہے۔
پی ٹی آئی کی حکومت عام انتخابات میں کیے گئے تمام وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنائی گی، عوام کو بدلہ ہوا آزادکشمیر دیں گے۔ بلدیاتی انتخابات سے لیکر عام آدمی کو اسکی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی تک پی ٹی آئی حکومت اپنے منشور کو عملی جامہ پہنانے جارہی ہے۔
ہماری حکومت کے اقدامات کے ثمرات بہت جلدعام آدمی تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.