انجمن تاجران بینک روڈ صدر کا مشترکہ بیان

1

مظفرآباد (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران بینک روڈ صدر راجہ ساجد اسحاق سینئر نائب صدر صفید عباسی جنرل سیکریٹری منصور عالم قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے دارالحکومت مظفر آباد کہ اندر کھیلوں کے میدان سیروتفریح کے لئے کھلے پارک وقت کی اہم ضرورت ہے-

ہم وزیراعظم آزاد کشمیر جناب تنویر الیاس صاحب سینئر موسٹ وزیر ایم ایل اے حلقہ نمبر 3 مظفرآباد جناب خواجہ فاروق احمد صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آج سائیں سہیلی سرکار کے عرس کے دوران جس طرح نیلم پارک ایریا میں رونق لگی ہوئی ہے شہریوں میں خوشی کے لمحات بچوں کے ساتھ سیر و تفریح کو مد نظر رکھتے ہوئے سابقہ نیلم پارک کو دوبارہ فعال بنایا جائے یہ پارک دارالحکومت کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرے گا اور شہریوں کی سیر و تفریح کے لئے مرکز بنے گا-

معذرت کے ساتھ دارالحکومت کہ اندر چھتر امبور سے لے کرنثار کیمپ تک جن جگہ پر ہمارے بچوں کے لیے کھیل کے میدان اور سیروتفریح کے لئے پارک ہونے چاہیے تھے وہ جگہ ان ہاتھوں میں ہے جہاں سے واپس لینا مشکل نہیں ناممکن ہے کیوں کہ ہم آزاد ہونے کے باوجود غلام ہیں خیر چھوڑیں ان باتوں کو حلقہ سٹی ایم ایل اے خواجہ فاروق صاحب یہ نیلم پارک کا رقبہ آپ کی خصوصی توجہ کا منتظر ہے اپنے شہریوں اور ان کے بچوں کی خاطر اس رقبہ کو بچانے کیونکہ آنے والے کل یہ رقبہ بھی قبضہ مافیا کے ہاتھ چڑھ جائے گا-

آپ اپنی پوری طرح توجہ دے کر اس رقبہ پر پارک کے تمام تر لوازمات کے ساتھ پارک تعمیر کو یقینی بنایا جائے اس سے نہ صرف شہریوں کو سہولیات میسر ہوگی بلکہ ہمارا ایک ایم ادارہ میونسپل کارپوریشن مظفر آباد کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا پارک کوجدید دور کے عین مطابق تعمیر کرتے ہوئے تمام تر سہولیات میسر کی جائیں-

Leave A Reply

Your email address will not be published.