درالحکومت مظفرآباد کے تفریحی مقام ساتھرا ہل ویو پارک میں پرچم کشائی کی تقریب

0

درالحکومت مظفرآباد کے تفریحی مقام ساتھرا ہل ویو پارک میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی, جس میں آزاد جموں و کشمیر کے پرچم لہراے گئے

پرچم کشائی کی اس تقریب میں وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی ،چئیرمین ترقیاتی ادارہ عبدالباسط بٹ ،کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمان ،ڈی آئی جی پولیس عرفان مسعود کشفی سمیت سابق چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی و دیگر اعلی حکام نے شرکت کی-

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے دوران پاکستان اور آزادجموں و کشمیر کے اسی فٹ بلند اور پچیس بائی پندرہ کے پرچم لہرائے جبکہ پرچم کے تنصیب کے منصوبے کی نقاب کشائی کی تقریب کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کو گارڈ آف آنر اور پرچموں کو سلامی دی۔

ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے زیر اہتمام ساتھرا ہل ویو پارک کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد شہریوں اور سیاحو ں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ جہاں پر شہری اور سیاح مظفرآباد شہر کا نظارہ کر سکیں گے۔ پرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مظفرآباد شہر کو درالحکومت کے شایان شان بنانے شہر کی خوبصورتی اور تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کے سلسلہ میں ترقیاتی ادارہ کی کاوشوں کو سراہا وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر نے سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر گیلانی اور کمشنر مظفرآباد ڈویژن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ترقیاتی ادارہ مظفرآباد

وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر نے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے 15لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.